یو۔کے نیوز

بنا ت المسلمین نے ملکہ برطانیہ کی 90 ویں سالگرہ منایی

Her Majesty The Queen Elizabeth's 2 90th Birthday Celebration (2)

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بنا ت المسلمین برطانیہ کےزیر اہتمام ملکہ الزبتھ دوم کی سالگرہ کی تقریب مقامی ہال میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی ملکہ برطانیہ کےنما ئندہ کرنل جا رج آر مارش وائس لارڈ لفٹینیٹ کے علاوہ ڈپٹی لارڈ لفٹینیٹ بیورلے لنڈسے ، لیڈی پرو پوریتا، لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر کارل رائس ، لا رڈ میئر آف آکسفورڈ الطا ف خان، قونصل جنرل آف پاکستان اور بھا رت ، لیڈر آف برمنگھم سٹی کونسل جان کلینسی ، ایم ای پی افضل خان، راجہ سکندر علی ، کونسلر شفیق شاہ ، کونسلروسیم ظفر ، کونسلر ماجد محمود ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر عاصم رشید ، سبحان ملک ، راجہ محمد اشتیا ق ، ایم این رانا قاسم ، سابق ایم پی اے رانا آفتاب ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر بشارت داد، راجہ لیا قت حسین ، راجہ نجا بت حسین ، نسرین اختر، صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ ، عبد اللہ الرحمن ، غزالہ احمد،شمع جنجوعہ،دویندر پرساد ، چترا راما کرشنا،کونسلر رمیش سری وستوا،عرفان سلطان ، وحید، حبیب الرحمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ میزبانی کے فرائض مسز سمیرا فرخ نے سرانجام دیے ۔ اس خوبصورت تقریب میں عظیم ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحت یابی اور طویل عمری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی بین ا لمذاہب ہم آہنگی اور تمام کمیونٹیز کی رنگا رنگ ثقا فت پر مبنی اس تقریب میں مسلمانوں کے علاوہ یہو دی ، عیسائی ، سکھ ، ہندو اور بدھ مت کمونٹی کے پیروکاروں نے بھرپور شرکت کی اور اجتماعی سطح پر اتفا ق و اتحاد اور بھا ئی چارے کا عملی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی شخصیت تمام مذاہب اور کمیونٹیز کو یکجا رکھنےکے لیے ایک اکا ئی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ رنگ و نسل اور تمام تفرقات کو مٹا کر ہمیں ایک برطانوی شہری ہو نے کے ناطے مثبت پہلوئوں کو اپنا نےاور منفی
سرگرمیوں کو شکست دینے کی کوشش کرنا ہو گی ۔ تقریب میں مختلف سیاسی سماجی اور کا رووباری شخصیات کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
Her Majesty The Queen Elizabeth's 2 90th Birthday Celebration (1)
Her Majesty The Queen Elizabeth's 2 90th Birthday Celebration (5)
Her Majesty The Queen Elizabeth's 2 90th Birthday Celebration (4)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker