یو۔کے نیوز
حزب المجا ہدین لشکر طیبہ اور جیش محمد 22 اکتو بر کی با قیات ہیں ، قمر خلیل ، شا ہد محمود
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیمیں حزب المجا ہدین لشکر طیبہ اور جیش محمد 22 اکتو بر یوم سیاہ کی با قیا ت ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جنرل سیکرٹری متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برمنگھم قمر خلیل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود خان نے 22 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر جنگجو قبائلیو ں کی پاکستانی حکومت اور افواج کی ایماء پر ریاست جمو ں و کشمیر پر حملہ کے خلا ف مذمتی بیان میں کیا ۔انہو ں نے کہاکہ22 اکتوبر تا ریخ کا سیاہ ترین دن ہے اگر یہ رونما نہ ہو تا تو آج 27 اکتوبر کی نوبت بھی نہ آتی انہو ں نے کہاکہ قبائلی جنگجوئوں کے حملہ کی وجہ سے ریاست جمو ں و کشمیر کی تقسیم سامنے آئی جہا ں ایک حصہ پر بھا رت اوردوسرے پر پاکستانی افواج قابض ہو گئیں ۔ انہو ں نے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں شہید ہو نے والے کشمیری مردو خواتین کا جرم 22 اکتوبر کے حملہ میں ملوث افراد کے سر جاتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیریو ں کی جا ن و مال عزت و آبرو اور زندگی کی بنیا دی سہولیات اور انسانی حقوق سے محروم کرنے والے 22 اکتوبر کے حملہ آور ہیں ۔ جنہو ں نے پاکستانی افواج اور خفیہ اداروں کی ایماء پر ظلم و ستم کی ایک تا ریخ رقم کی جس کی سزا آج بھی کشمیری بچہ بچہ بھگت رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری قوم کی یہی تمنا و آرزو ہے کہ پاکستانی اور بھا رتی افواج جلد از جلد ریاست جمو ں و کشمیر کو خالی کرتے ہو ئے ریاست کو تا ریخی حقائق کے مطابق آزاد اور خود مختار چھوڑ دیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ متحدہ کشمیرپیپلز نیشنل پارٹی ریاست جمو ں و کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختا ری اور خوشحالی تک جد و جہد جا ری رکھے گی۔