یو۔کے نیوز

اہل سنت و جماعت برطانیہ میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو منا ئیں گے

برمنگھم ( پ ر)اہل سنت و جماعت برطانیہ میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو منا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر صدر کنفڈریشن آف سنی مساجد مڈلینڈز چوہدری محمدعظیم اور جنرل سیکرٹری صاحبزادہ فاروق احمد القادری نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل سنت و جماعت کے رویت حلال بورڈ اور شرعی شہادتوں و اصولوں کے مطابق اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے لاکھوں سنی مسلمان اس سال عید الاضحی برطانیہ میں 21 جولائی کو منائیں گے ۔ اس موقع پر کنفڈریشن آف سنی مساجد مڈلینڈز کے ذمہ داران نے اہلیان اسلام و ایمان کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کا آغاز ایک عظیم قربانی سے ہوتا ہے اور جبکہ اس کا اختتام بھی اللہ رب العزت کی راہ میں قربانی دیکر ہی ہوتا ہے ۔ فلسفہ قربانی ہماری پوری زندگی پر محیط ہے ۔ قربانی کا جذبہ ہمیں دنیا کے مال و دولت سے بےزار کرتے ہو ئے راہ صراط مستقیم کا مسافر بناتا ہے ۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر یہ ضروری ہے کہ ہم غریب غرباء مساکین اور محتاج افراد کا خیال رکھتے ہو ئے ان کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور قربانی کا گوشت ان ضرورت مند گھروں تک پہنچائیں جو مفلسی کی وجہ سے تین وقت کا کھانا کھانے سے بھی مجبور ہیں ۔ قربانی حضرت ابراہیم ؑ اور رسول رحمت، محبوب خدا حضرت محمد ﷺکی سنت ہے جو تا قیامت برقرار رہے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker