یو۔کے نیوز

کشمیری نوجوان فراز احمد ملک پر برمنگھم میں قا تلانہ حملہ

برمنگھم (کرائم رپورٹ) کشمیری نثراد برطانوی نوجوان و ڈائر یکٹر ڈریم ٹچ میڈیا پرو ڈیکشن فراز احمد ملک پر برمنگھم میں انکی رہا ئش گا ہ پر قاتلانہ حملہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق کو ٹلی آزادکشمیر کے ہونہا ر سپوت فراز احمد ملک پر انکی رہائش گاہ پر 4 مسلح نامعلوم ایشیائی نوجوانوں نےہتھوڑوں کے ساتھ حملہ کردیا اورہتھوڑوں کے وار کر کے انکو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ فراز احمد ملک کی کمر اور چہرے پرہتھوڑے کی ضربوں اور زدو کوب سے شدید زخم آئے ہیں ۔ یہ حملہ 4 نامعلوم مسلح نوجوانوں کی طرف سے رات گئے کیا گیا ۔ جس میں فراز احمد ملک شدید زخمی ہو گئے اور پولیس کو فوری حملے کی اطلاع دے دی گئی مقامی پولیس نے جا ئے وقوعہ پر پہنچ کر موقع ملاحظہ کیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ کوٹلی آزادکشمیر اور دیگر حلقوں نے اس قاتلانہ حملے پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہو ئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتا ر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فراز احمد ملک ایک شریف النفس انسان ہیں جن کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے اور گذشتہ 15 سال سے میڈیا کے شعبہ سے وابستہ ہیں ۔ شادی بیا ہ اور دیگر تقریبات میں ویڈیو اور فوٹو گرافی کی خدما ت بھی سرانجام دے رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker