خصوصی تقریبات

عظیم الشان سیمینا ر بیا د حضرت واصف علی واصف ؒ 21 جنوری گوجرانوالہ میں انعقاد پذیر ہوگا

پاکستان (خصوصی رپورٹ)فقید المثال اور عظیم الشان سیمینا ر بیا د حضرت واصف علی واصف ؒ رواں سال 21 جنوری 2018 کو 2بجے دن شیخ محمد یونس آڈیٹوریم قائداعظم ڈویثرنل پبلک سکول و کالج گو جرانوالہ میں واصف خیال سنگت کے زیر اہتمام انعقا د پذیر ہوگا ۔جس کی نظامت کے فرائض اپنی کہنہ مشق ٹیم کے ہمراہ آرگنا ئز ر واصف خیال سنگت گو جرانوالہ میر جہا نگیر سرانجام دیں گے جبکہ بطور مہمان خاص اس روحانی فکری و علمی نشست میں جگر گوشہ حضرت واصف علی واصف ؒ صاحبزادہ کا شف محمود کے علاوہ ممتاز سکا لر سید قاسم علی شاہ ، معروف ٹی وی اینکر پرسن سہیل وڑائچ ، چیئرمین اخوت فا ئو نڈیشن پاکستان ڈاکٹر امجد ثاقب،پروفیسر سا جد الرحمان اسلامک یو نیورسٹی اسلام آبا د ، ممبر اسلامی نظریا تی کونسل پاکستان و خطیب مرکزی فیصل مسجد اسلام آبا د، ممتاز شاعرہ و کالم نگا ر ڈاکٹر صغرا صدف اور جسٹس(ر) نذیر غازی کے علاوہ پاکستان بھر سے علمی ادبی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری صحافتی برادری قانون دان اور تمام مکاتب فکر کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker