ورلڈ نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یر وشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دے دیا

لندن( ایس ایم عرفان طا ہر سے )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یر وشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دے دیا، تفصیلا ت کے مطابق امریکہ کے موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہو ں نے اپنی صدارتی انتخابا ت کی مہم کے دوران کچھ ناممکن اعلان کیے تھے جنہیں دنیا کے پیشتر سیاستدان اور دانشور ہوائی اعلانات کے طور پر لیتے رہے لیکن آج بروز بدھ شام کو انہو ں نے بہت سے دیگر اعلانات کی طرح انتخامی مہم میں عوام سے کیا ہوا وعدہ ایفا کرتے ہو ئے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ تل ابیب کی جگہ امریکی سفارتخانہ یروشلم میں منتقل کرنے کا اہم اعلان بھی پہلے کرچکے ہیں ۔ یا د رہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی تنا زعہ میں یہ ایک اہم ترین جز ہے جس پر فلسطین کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ اس اعلان سے دو طرفہ پر امن ماحول کو نقصان کا خدشہ لا حق ہوسکتا ہے ۔ امریکہ پہلا ملک ہے جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلافہ تسلیم کرلیا ہے ۔ اس کے برعکس بین الاقوامی برادری نے اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ترکی ،فرانس اور دیگر عرب ممالک نے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہو ئے کہاکہ امریکہ نے ایک متنازعہ علا قے یروشلم کو اسرائیل کا دارلخلا فہ قرار دیکر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ اس موقع پر نا قدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اعلان سے مسلمانوں اور غیرمسلم دنیا کے درمیا ن مزید دوریاں اور خوف و ہراس کی مزید فضاء جنم لے سکتی ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker