یو۔کے نیوز

دو ہزار بیس پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا سال ہوگا پیر سید منور حسین شاہ جما عتی

دو ہزار بیس پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا سال ہوگا ، پیر سید منور حسین شاہ جما عتی 
اسلامی جمہو ریہ پاکستان کا قیام واقع ہو گیا لیکن اسکی تکمیل باقی ہے جس کے لیے اسلا ف کے بتا ئے ہو ئے راستے پر گامزن ہونا پڑے گا 
 وطن عزیز کے ظاہری قائد محمد علی جنا حؒ با طنی قیا دت امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ نے کی دونوں کی مشترکہ قیادت نے پاکستان کو قیام بخشا 
بین المذاہب ہم آہنگی امن عامہ رواداری اور انسانی حقوق کی آبیا ری کے لیے خطبہ حجتہ الوداع کو اقوام متحدہ کے چا رٹر میں شامل کیا جا ئے  
قادیا نیوں کو آئین پاکستان کے مطابق اقلیت قرار دیدیا گیا ہے دین اسلام کا نام استعمال کرکے دنیا کو بیوقوف مت بنائیں، سید ظفر اللہ شاہ
khatam e nabuwat wa ameer e millat conference uk
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے )پاکستان کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کے لیے امیر ملت جیسی قیا دت کی ضرورت ہے، پاکستان کا قیام واقع ہو گیا لیکن اسکی تکمیل باقی ہے جس کے لیے اسلا ف کے بتا ئے ہو ئے راستے پر گامزن ہونا پڑے گا ، وطن عزیز کے ظاہری قائد محمد علی جنا حؒ اور با طنی قیا دت امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ نے کی دونوں کی مشترکہ قیادت نے پاکستان کو قیام بخشا ،بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کی آبیا ری کے لیے خطبہ حجتہ الوداع کو اقوام متحدہ کے چا رٹر میں شامل کیا جا ئے ، قادیا نیوں کو آئین پاکستان کے مطابق اقلیت قرار دیدیا گیا ہے دین اسلام کا نام استعمال کرکے دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر پیر سید منور حسین شاہ جما عتی سجا دہ نشین حضور امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ علی پور سیداں شریف نے با نی پاکستا ن امیر ملت پیر سید جما عت علی شاہ ؒ کے 40 ویں عرس پاک کے موقع پر منعقدہ عالمی ختم نبوت و امیر ملت کا نفرنس کے شرکا ء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر پیر سید بلال حسین شاہ چشتی گدی نشین حضرت خواجہ غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف بھا رت ، پیر تبسم بشیر اویسی سربراہ تحریک اویسیہ پاکستان ، پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، علامہ محمد شعیب چشتی ، صوفی محمو د رشید ، محمد سعید مغل ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، علامہ محمد حسنین رضا صدیقی ، علامہ محمد نذیر مہروی ، علامہ محمد نیا ز احمد صدیقی ، صاحبزادہ سید محمد نعما ن حسین شاہ جما عتی ،مفتی عبد الکریم جما عتی ، محمد آصف مغل ، راجہ محمد اشتیا ق ، علامہ سید صابر حسین شاہ ، علامہ فضل احمد قا دری ، صاحبزادہ پیر نجیب الرحمن قا دری ، علامہ سید محمد ظفر اللہ شاہ ، مفتی محمد نذیر ، سید صابر حسین شاہ ، مولانا قا ری شفیق احمد جما عتی ، علامہ محمد جمیل الرحمن چشتی ، علامہ پیر سید رشید حسین شاہ ، علامہ محبوب حسین، محمد فیصل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پیر سید منور حسین شاہ جما عتی نے کہاکہ امیر ملت نے مرزا غلام احمد قا دیانی کے جھوٹ اور فریب کو دنیا کے سامنے عیا ں کیا ۔ آج پاکستان کو ایک اور امیر ملت کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کو جس کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اسکے متوازی نظام دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پر امید ہیںمدینہ پاک سے ٹھنڈی ہوائیں آرہی ہیں بہت جلد پاکستان میں ایک ایسی قیا دت آنے والی ہے جو پاکستانیو ں کے لیے درست سمت کا تعین کرتے ہو ئے منزل کی طرف لیکر جا ئے گی۔ انہو ں نے کہاکہ  2020 پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا سال ہو گا ۔مفتی محمد نذیر نے کہاکہ امت مسلمہ کا مقصد امر با المعروف ونہی عن المنکر ہے جس کی طرف واپس لوٹنا ہو گا ۔ انہو ں نے کاکہ آج کشمیری قوم کو امیر ملت جیسی قیادت حاصل ہو جا تی تو کشمیر آزاد ہوجا تا ۔ پیر سید صابر حسین شاہ نے کہاکہ جھوٹی نبوت کے دعوے دار مسیلمہ کذاب کے خلا ف حضر ت ابو بکر صدیق ؓ نے علم حق بلند کرتے ہو ئے اسے عبرت ناک موت دی جبکہ مرزا غلام احمد قادیانی کے لیے حضور امیر ملت نے صوت حق بلند کرتے ہو ئے سنت صحابہ کو اجا گر کیا ۔ مولانا قا ری شفیق احمد جما عتی نے کہاکہ ہر دور میں آل نبی نے باطل کے خلا ف صدائے حق بلند کی جب مرزا غلام احمد قادیانی نکلا اور آل نبی سے دو قائدین پیر سید مہر علی اور پیر سید جما عت علی شاہ میدان میں مقابلہ کے لیے نکلے ۔ علامہ فضل احمد قا دری نے کہاکہ عقید ہ ختم نبو ت دین اسلام کی روح اور جان ہے اسکے بغیرایمان نہ مکمل ہے ۔ علامہ جمیل الرحمن چشتی نے کہاکہ قوموں کی زندگی میں ہمیشہ تبدیلی اعلیٰ اوصاف کی مالک قیا دت لیکر آتی ہے ۔ راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ پاکستان دنیا پر حکمرانی کرے گا منافق غدار اور اسکے مخالف خود ہی ذلیل و رسوا ہو ں گے ۔ اس موقع پر علامہ سید ظفر اللہ شاہ ، علامہ محمد شعیب چشتی، صوفی محمود رشید ، مفتی عبد الکریم جما عتی ، علامہ محمد حسنین رضا صدیقی ، محمد سعید مغل ، سید صابر حسین شاہ اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے جبکہ کانفرنس کے اختتام پر تحریک آزای پاکستان و کشمیر کے شہداء اور غازیو ں کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker