یو۔کے نیوز

سانحہ کوئٹہ دشمن کی سازش قوم متحد و منظم ہو جا ئے ، تعزیتی ریفرنس

Condolence Reference for Shuhdda e Quetta in UK

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) سانحہ کوئٹہ دشمن کی سازش قوم متحد و منظم ہو جا ئے ، مسئلہ کشمیر میں انسانیت سوز واقعات پر پردہ ڈالنے کے لیے قوم کو کوئٹہ کے شہداء کا زخم دینے کے ذمہ دار بھا رتی خفیہ ادارے ہیں ، تمام مذہبی سیاسی علاقائی لسانی اور مسلکی تعصبات سے بالا تر ہو کر پاکستانیت کا جذبہ بیدار کرنا ہو گا ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر مختلف مکا تب فکر نے قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام باہو سنٹر میں سانحہ کوئٹہ کے شہید اور زخمی ہو نے والے افراد کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے دوران کیا ۔میزبانی کے فرائض چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر سابق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر مریم خان، شہلا خان، سید ظفر اللہ شاہ ، محمد عمر بنیا مین ، غضنفر محمود ، عباس ملک ، علامہ محمد نذیر مہروی ، بیر سٹر عبد الرشید مرزا ، سجا د کریم ، حافظ قاسم صدیق چشتی ، پاسٹر اجمل چغتائی ، محمد ماجد ، محمد غالب ، سردار شبیر خان، فہیم کیانی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر ہر آنکھ پر نم اور ہر دل اشکبا ر ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دشمن پہ در پہ وار کرکے پاکستان میں عدم ستحکام کے لیے چالیں چل رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں اندرونی سطح پر مضبوط ومنظم ہونا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ بھا رتی خفیہ ادارے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو نقصان پہنچا نے اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسی منفی حرکات میں ملوث ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی مسلمان اور اہل ایمان اس قدر درندگی کے ساتھ انسانی جانیں نہیں لے سکتا ۔ انہو ں نے کہاکہ پو ری قوم اپنی فوج اور عسکری اداروں کے ساتھ ہے وطن کی سلامتی اور سا  لمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت اور اداروں کو دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا کلہ قمہ کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہو گی تا کہ آئندہ ایسے گنائونے حملو ں سے وطن عزیز کو محفوظ بنایا جا سکے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker