ورلڈ نیوز

لبنان کے وزیر اعظم روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر

 

ریاض: کافی دنوں سے منظر عام سے رہنے کے بعد لبنانی وزیراعظم منظرعام پر آگئے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وہ سعودیہ عرب میں مکمل آزاد ہیں اور بہت جلد لبنان واپس چلے جائیں گے، اب تک اس وجہ سے خاموش تھا تاکہ لوگ استعفے کے بعد کی صورت حال کو سمجھ سکیں۔
سعد الحریری نے اپنا استعفیٰ واپس لینے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراستعفیٰ واپس لے لوں تو حزب اللہ عدم مداخلت کی پالیسی کااحترام کرے، میرے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے میں سعودی عرب میں مکمل آزاد ہوں،اپنے تحفظ کےلئے مستعفی ہوا بہت جلد لبنان واپس چلا جاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے صدرمشیل عون نے سعودی عرب پرالزام عائد کیا تھا کہ سعد الحریری کو ریاض میں یرغمال بنایا گیا ہے جبکہ لبنانی وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ بھی سعودی عرب کے دباؤ میں آکر دیا ہے، صدر نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سعد الحریری کے حوالے سے آگاہ کرے۔ انہوں نے استعفیٰ منظور کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker