ورلڈ نیوز
وزیر اعظم کا استعفیٰ۔رات 8بجےقوم سے خطاب؟دھماکے دار خبر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ۓٹی کی جانب سےاپنی رپورٹ سپریم کورٹ پیش کیے جانے اور سپریم کورٹ سے وزیر اعظم اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کے بعد وزیر اعظم ہائوس سے اہم خبر آگئی ہے ۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے غیر مصدقہ اور غیر سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف قوم سے خطاب کرنے والے ہیں جس میں وہ سپریم کورٹ میں پیش کی جانےوا لی رپورٹ کے تمام نکات کو زیر بحث لاتے ہوئے اپنا رد عمل ظاہر کریں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر دیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنمائوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا ہے کہ وہ استعفیٰ نہ دیں بلکہ فیصلے کے خلاف اپیل کی طرف جائیں۔