یو۔کے نیوز

یکساں انسانی حقوق کے بغیر جمہو ریت اور عدل و انصا ف قائم نہیں ہو سکتا، یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

یکساں انسانی حقوق کے بغیر جمہو ریت اور عدل و انصا ف قائم نہیں ہو سکتا، یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

یکساں انسانی حقوق کے بغیر جمہو ریت اور عدل و انصا ف قائم نہیں ہو سکتا، یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے)یکساں انسانی حقوق کے بغیر جمہو ریت اور عدل و انصا ف قائم نہیں ہو سکتا، عالمی برادری

a785e253-8c95-4872-b242-fcfccc2ea350

اورسماجی و فلاحی ادارے کشمیریوں کے ساتھ پاکستان اور بھا رت کا تعصب پسندانہ رویہ اور امتیازی سلوک بند کروانے میں عملی کردار ادا کریں،مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریاست جمو ں وکشمیر میں ہو نے والے ظلم و جبر اور دونوں ممالک کی بربریت

5e929288-5a80-4ef4-96ea-d463fc1e10d2

کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، کشمیر بین المذاہب ہم آہنگی کا عظیم شاہکا ر ہے اسے مذہب اور فرقہ پرستی کے نام پر ہر گز تقسیم نہیں کیا جا سکتا ہے، لشکر طیبہ حذ ب المجا ہدین جیش محمد اور دیگر انتہا پسند گروپوں کو کشمیر کی تحریک آزادی کو سبوتاژ کرنے

37138e96-682a-44b5-ae57-467682da6595

 

a6a1c3de-a0fc-46bd-b07a-28edc70e1cc9

سے روکنا ہو گا امن ہی موئثرترین راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر سربراہ یو نا ئیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی) سردار شوکت علی کشمیری نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ نظا مت کے فرائض سردار طا رق خان،سردار فا روق خان، سردار اسد خان،سردار یا سر اخلا ق اور سردار نوید خان نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ایم پی فیبین ہیملٹن شیڈو منسٹر، صدر کشمیر فریڈم مو ومنٹ کونسلر غلام حسین،سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کونسلر محمد عجیب، کونسلر بل ارے، ایلینر ٹینیکلفامیدوار برائے کونسلر لیبر پارٹی، کونسلر کرسٹائن میکنیون، کونسلر شارون ہیملٹن، پروفیسر محمد نذیر، محمود کشمیر صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ، پریم سنگھ، محمد ہا رون، قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم، شاہد محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم، ثا قب میر، عدنان سرور، اسد ڈار، سردار عابد خان، رضوان، سردار سہراب خان نائب صدر آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ، موسیٰ خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ سردار شوکت علی کشمیری نے کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہما رے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔کشمیر ی پاکستان اور بھا رت کے تسلط سے آزادی کے لیے اپنی آزادی کی تحریک لڑ رہے ہیں جسے تنہا منزل تک لیجا نا ممکن نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پر امن مزاکرات کے بغیر پا ئیہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔ 1947 کو برطانوی راج نے اس مسئلہ کو جنم دیا تھا برطا نوی پا رلیمینٹ ہی اس مسئلہ کے حل کے لیے موئثر ترین کردار ادا کرسکتا ہے۔ کشمیری قوم گذشتہ نصف صدی گزر جا نے کے باوجود پاکستان اور بھا رت کے غیر انسانی سلوک اور رویے سے نالاں ہے۔ ممبر برطانوی پارلیمینٹ فیبین ہیملٹن شیڈو منسٹرنے کہاکہ دنیا میں فطری قوانین کا اصول ہے کہ ہر انسان کو حق دیا جا ئے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے پاکستان اور بھا رت کو چاہیے کہ کشمیریوں کو یہ مواقع مہیا کرے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی پارلیمینٹ کے اندر بحیثیت شیڈ و منسٹر میں تحریک چلا ؤ ں گا جس سے کشمیری کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کا جا سکے اور برسوں برس سے تعطل کا شکا ر یہ مسئلہ کسی موڑ پر پہنچ سکے۔ کونسلر غلام حسین نے کہاکہ ہمیں ہر انسان کے فطری حقوق کے لیے آواز اٹھا نا ہوگی یہی عالمی محنت کشوں کے دن کے موقع پر تجدید عہد ہو نا چاہیے۔ سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ کونسلر محمد عجیب نے کہاکہ نام نہا د جمہو ریت کے علمبردار مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف لیجا نے میں بھی پیش قدمی دکھائیں۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے برطانیہ اور دیگر یورپین ممالک میں آباد کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان کو یکجا آواز اٹھانا ہو گی۔ اس موقع پر کونسلر بل ارے، ایلینر ٹینیکلفامیدوار برائے کونسلر لیبر پارٹی، کونسلر کرسٹائن میکنیون، کونسلر شارون ہیملٹن، پروفیسر محمد نذیر، محمود کشمیر صدر عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ، پریم سنگھ، محمد ہا رون اور دیگر نے بھی خطابات کیے کانفرنس کے اختتام پر ۵ نکا تی قراداد بھی پیش کی گئی جسے اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker