یو۔کے نیوز
آزادکشمیر سے پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا باب بند مسلم لیگ اقتدار پر براجما ن
لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) آزادکشمیر سے پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کا باب بند مسلم لیگ اقتدار پر براجما ن تفصیلا ت کے مطابق آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات میں اسلامی جمہو ری پاکستان کےوفاق میں موجود حکومتی جما عت پاکستان مسلم لیگ (ن) اسوقت آزادکشمیر کے 13297مربع کلو میٹر پر براجمان ہو گئی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا 46 لاکھ آبا دی پر محیط اس علاقہ کی اہمیت و حیثیت تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے بڑی توجہ کی حامل ہے آزادکشمیر میں کل نشستیں قانون ساز اسمبلی کی 29 جبکہ مہا جرین کے 12 حلقوں کی شمولیت کے بعد یہ تعداد 41 ہوجاتی ہے جبکہ گذشتہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دور ختم ہو نے تک 48 سیٹوں کے علاوہ مشیران اور کو آرڈینیٹر ز کی ایک فو ج ظفر موج اقتدار پر قابض رہی ہے لیکن موجودہ انتخابات میں پیپلز پارٹی صرف 3 نشستیں ہی حاصل کرپا ئی ہے۔آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس جوکہ ریاستی جما عت ہونے کے ساتھ ساتھ سواداعظم کی دعویدار ہے کی قیادت کی نااہلی اور انا پرستی کی بدولت ماضی کی طویل صاحب اقتدار جما عت ہو نے کے باوجود حالیہ انتخابات میں محض 3 نشستیں حاصل کرسکی ہے ایل اے 13 حلقہ دھیر کورٹ سے آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان ، ایل اے 8 حلقہ کوٹلی سے ملک محمد نواز اور ایل اے 20 تھوراڑ سے صغیر چغتائی کامیاب ہو پا ئے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں تبدیلی کا نعرہ لگا نے والی پاکستان تحریک انصاف شورو غوغا اور بلند و بانک نعروں اور دعووں کے باوجود محض 2 سیٹیں لے پا ئی ہے جن میں حلقہ ایل اے 37 وادی لا ہو ر سے دیوان محی الدین اور حلقہ ایل اے 41 وادی 6 سے عبد الماجد خان اپنی سیٹیں بچا پا ئے ہیں جبکہ سب سے بڑی ناکامی کے ساتھ ساتھ لمحہ فکریہ کے بار بار جما عتیں تبدیلی کرنے والے تبدیلی کے سب سے بڑاے خواہا ں اور تحریک آزادی کشمیر کے انٹرنیشنل ٹھیکیدار بیرسٹر سلطان محمود چو ہدری کو بھی منہ کی کھانی پڑی جن کے مقابل میں ایک پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والی کارووباری شخصیت چو ہدری محمد سعید نے حلقہ ایل اے 3 میرپور سے کامیابی و کامرانی حاصل کرلی جس کے بعد گمان کیا جا تا ہے اوورسیز کشمیریوں کو نئے سرے سے سختی آنے والی ہے کہ جب آزادکشمیر سے با ہر ہو نے کے بعد بیرسٹر سلطان چو ہدری اپنی مایوسی اور محرومی کو دور کرنے کے لیے برطانیہ اور یورپ میں دوبارہ سے کشمیری کے نام پر سودا گری کا تماشا شروع کریں گے انکی تعظیم اور خوش آمدیدکے لیے کئی چوہدری برادران اپنے قلب و اذہان ابھی سے تروتازہ کرنا شروع کر دیں گے ۔جہا ں قانون ساز اسمبلی کی تمام نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کی بات کی جا ئے تو حلقہ ایل اے 1 ڈڈیال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چو ہدری مسعود خالد ، حلقہ ایل اے 2 چکسواری سے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مجاور چو ہدری عبد المجید جو کہ حالیہ انتخابات کے بعد شاید اپنی جما عتی صدارت کا عہدہ بھی قائم نہ رکھ پائیں ، حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف سےپاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری محمد رخسار ، حلقہ ایل اے 5 برنالہ سے پاکستان مسلم لیگ کے کرنل (ر) وقار، حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے اکلو تے آزاد امیدوار چو ہدری علی شان سونی ، حلقہ ایل اے 7 بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری طارق فاروق، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی سے پاکستان مسلم لیگ کے سردار فاروق سکندر ، حلقہ ایل اے 10سہنسہ سے پاکستان مسلم لیگ کے راجہ نصیر احمد ، حلقہ ایل اے 11چڑہوئی سےپاکستان پیپلز پارٹی کے چو ہدری یاسین ، حلقہ ایل اے 12کھوئیرٹہ سے پاکستان مسلم لیگ کے راجہ نثار، ایل اے 14 وسطی باغ سے پاکستان مسلم لیگ کے مشتاق منہاس ، حلقہ ایل اے 15شرقی باغ سے پاکستان مسلم لیگ کے میر اکبر خان ، حلقہ ایل اے 16 فارورڈ کہوٹہ حویلی سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری محمد عزیز ، حلقہ ایل اے 17 عباس پور سے پاکستان مسلم لیگ کےچو ہدری یاسین گلشن ،حلقہ ایل اے 18 ہجیرہ سے پاکستان مسلم لیگ کے سردارخان بہا در خان، حلقہ ایل اے 19راولا کوٹ سے سربراہ جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار خالد ابراہیم خان، حلقہ ایل اے 21پلندری سدھنوتی سے پاکستان مسلم لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی ، حلقہ ایل اے 22بلو چ سدھنوتی سے پاکستان مسلم لیگ کےسردار فاروق احمد طاہر ، حلقہ ایل اے 23 آٹھمقام نیلم سے پاکستان مسلم لیگ کے شاہ غلام قادر ، حلقہ ایل اے 24پٹہکہ سے پاکستان مسلم لیگ کی مسز نورین عارف ، حلقہ ایل اے 25سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری شہزاد، حلقہ ایل اے 26 مظفر اباد شہر سے پاکستان مسلم لیگ کے سید افتخار گیلانی ، ایل اے 27 کھاوڑہ سے پاکستان مسلم لیگ کے راجہ عبد القیوم ، حلقہ ایل اے 28 چکار ہٹیاں بالا سے پاکستان مسلم لیگ آزادکشمیر کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان، حلقہ ایل اے 29لیپہ سے پاکستان مسلم لیگ کے ڈاکٹر مصطفی ٰ، حلقہ ایل اے 30جموں 1 سے پاکستان مسلم لیگ کے ناصرحسین ڈار ، حلقہ ایل اے 31 جموں 2 سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری اسماعیل گجر ، حلقہ ایل اے 32جموں 3 سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری محمد اسحاق، حلقہ ایل اے 33جموں 4 سے پاکستان مسلم لیگ کے یاسر رشید ، حلقہ ایل اے 34جموں5 سے پاکستان مسلم لیگ کے چو ہدری جاوید اختر ، حلقہ ایل اے 35جموں 6 سے پاکستان مسلم لیگ کے راجہ محمد صدیق، حلقہ ایل اے36 ویلی 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبد الغفار لون ، حلقہ ایل اے 38 وادی 3 سے پاکستان مسلم لیگ کے سید شوکت علی شاہ ، حلقہ ایل اے39وادی 4 سے اسد علیم ، حلقہ ایل اے 40 وادی 5 سے حافظ احمد رضا قادری اور اسطرح سے آمدہ ایام کے اندر نئی آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی کابینہ تشکیل دے دی جائے گی جوکہ کشمیری قوم کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے امید کی جاتی ہے ایک جمہوری عمل سے گزرکر قائم حکومت عوام الناس کی مجبوریوں و محرومیوں اور مصائب و مشکلات کا ازالہ اپنی ترجیحات میں شامل ضرور کرے گی ۔