یو۔کے نیوز

ایم کیو ایم کو کاالعدم اور الطاف حسین کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جا ئے ، راجہ محمد اشتیا ق

front page photo

لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ایم کیو ایم کو کا العدم قراردیتے ہو ئے اور الطاف حسین کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جا ئے ، برطانوی حکومت ایم کیو ایم کے سربراہ کو پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے پر قانونی شنکجے میں لے ، پاکستان اسلاف کی بے پنا ہ قربانیوں سے حاصل کیا گیا دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے یہا ں برطانوی وزیراعظم ہا ئوس کے باہر الطاف حسین کے خلاف ہو نے والے پر امن مظاہرہ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر سیاسی سماجی و مذہبی قائدین اور نوجوان بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ نے کہاکہ با العموم پاکستان اور با الخصوص کراچی میں گذشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا ذمہ الطاف حسین ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ لاکھو ں انسانوں کے قاتل کو برطانوی حکومت اپنا مہمان رکھنے کی بجا ئے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ الطاف حسین نے اس عظیم ملک کو گالی دی ہے جس نے اسے دنیا کے اندر ایک پہچان اور شنا خت بخشی ۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے احسان فراموش اور بھا رتی ایجنٹ کو عالمی قوانین کے مطابق جلد از جلد سزا دی جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک دہشتگرد تنظیم ہے جس نے ماضی میں بھی کراچی میں قتل و غارت گری اور خون خرابہ برپا کیے رکھا ہے اس کو کسی بھی سیاسی مصلحت کے باعث چھوٹ نہیں دینی چاہیے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ جب تک برطانوی حکومت الطاف حسین کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے انصاف کے تقاضے پو رے نہیں کرتی تو چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker