یو۔کے نیوز
بھارت کی نیو کلیئر سپلائرز گروپ سمیت عالمی اداروں میں نمائندگی چاہتے ہیں ، امریکہ
واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور نیو کلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) سیمت دیگر عالمی اداروں میں بھارت کی نمائندگی چاہتا ہے۔ امریکا ہندوستان کی جوہری کلب میں شمولیت کے لیے این ایس جی ممالک کے ساتھ تعمیری کام جاری رکھے گا۔واشنگٹن میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے میزائل ٹیکنالوجی کنڑول رجیم ( ایم ٹی سی آڑ) کی رکنیت حاصل کرنے پر بھی بھارت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پیر کوایک سال بعد ایم ٹی سی آر کا مستقل رکن بن گیا، بھارت نے گزشتہ سال ایم ٹی سی آر کی رکنیت کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ایم ٹی سی آر میں غیر سرکاری تنظیم ہے جس میں تمام ممالک رضاکارانہ طور پر میزائل کے پھیلاؤ، ان نیمنڈ ایریئل ویکلز ( یو اے وی ایس) )اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے کی صلاحیت رکھنے والے ہتھیارویپنز آف ماس ڈیسٹرکشن (ڈبلیو ایم ڈی ایس) پر کڑی نگرانی رکھتے ہیں۔این ایس جی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ہندوستان نے ایم ٹی سی آر کا ممبر بننے میں کامیاب ہوا۔ واضح رہے کہ سیؤل میں ہونے والے نیوکلیئر سپلائرز اجلاس میں چین سمیت کئی ممالک نے ہندوستان کی جوہری کلب کی رکنیت دینے سے انکار کردیا تھا۔این ایس جی کی رکنیت کے لیے جوہری عدم پھیلاؤ(این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط کرنا کڑی شرط ہے لیکن ہندوستان اور پاکستان نے اب تک این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے۔این ایس جی رکنیت نہ ملنے پر ہندوستان کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے جہاں بھارتی حزب اختلاف نے وزیر اعطم نریندر مودی کی ناکامی کا الزام لگایا ہے۔اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے ہندوستان کو جوہری کلب کی رکنیت نہ ملنے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم آئندہ این ایس جی اجلاس میں ہندوستان کی بھرپور حمایت کریں گے۔ترجمان ایلزبتھ ٹراڈیئیو نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت کو ہندوستان کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے ایم ٹی سی آر کی رکنیت حاصل کرکے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ اب بھی جوہری عدم پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی سی آر ایک قانونی موثر ایکسپورٹ کنٹرول نطام ہے، یہ نظام ایم ٹی سی آر کے گائیڈ لائنز، اس کے طریقہ کار اور منتظمین کو کا موثر طور پر کنڑول کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت ایم ٹی سی آر کے 34 اراکین متفق ہیں کہ ہندوستان اس تنظمیم کا رکن بننے کا اہل ہے اور اس کی رکنیت سے عالمی طور پر جوہری عدم پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔این ایس جی اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت کی مخالفت کے باوجود امریکی صدربراک اومابا عالمی اداروں میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے بھرپور حمایت کرنا چاہتے ہیں۔