یو۔کے نیوز

تقریب رونمائی اور 1965 کے شہداء و غازیو ں کو زبردست خراج عقیدت

army book launch ceremony

لندن (ا یس ایم عرفان طا ہر سے ) ما در وطن کی سرحدوں کی حفا ظت کرتے ہو ئے 1965 اور  1971کی جنگ آزادی میں اپنی قیمتی جا نو ں کا نذرانہ پیش کرنے والے جانباز نڈر اور دلیر شہید فوجی آفسران اور سپاہیوں کو زبردست خراج عقید ت پیش کرنے اور میدان جنگ میں کا رہا ئے نمایا ں سرانجام دیکر نشان حیدر کے اعزاز سے نوازے جانے والے سپہ سالاروں کی حیات جاوداں پر لکھی گئی کتابوں کی تقریب رونما ئی کے حوالہ سے ایک خوبصورت شام کا اہتمام برطانیہ کےدارالخلافہ لندن میں کیا گیا جس کی میزبانی کے فرائض ورلڈ کامرس آف اوورسیز پا کستانیز نے سرانجام دیے ۔ تقریب کی صدارت پاکستانی ہا ئی کمشنر سید ابن عباس نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی پاک فوج کے سوانح نگا ر اور مؤرخ کرنل محمد اعظم خان قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق میجر جنرل سکندر شامی ، جنرل ندیم انجم ، ممبر آسٹریلین پا رلیمینٹ شوکت مسلمین ، سید قمر رضا، حافظ حسین احمد رہنما جمعیت علماء اسلام پاکستان ، انوار ملک ، اے آئی جی یا رکشائر پولیس و جنرل سیکرٹری لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان ، پاک آرمی و ایئر فورس آتا شی کرنل ذوالفقار بھٹی ، مشتا ق لا شاری ،مخدوم احمد چشتی ، محمد عمر چشتی، ڈیفنس آتا شی زمبیا ، سعد خاور خواجہ ، شوکت ڈار ، محمد سرور ، مبین چو ہدری ، فیا ض غفو ر ، اظہر جا وید ، ارشد رچیال ، فخرالا سلام ، مریم عبد الوہا ب ، ماجد نذیر ، اکرم عابد ، مسرت اقبال ، آفتا ب بیگ ، شیراز خان، اعجا ز احمد ، عدیل خان ، مشتا ق سندھو ، غزالہ احمد ، بسیم بیگ ، ڈا کٹر شوکت خان، راجہ جا وید اقبال ، چو ہدری محمد عار ف، ڈاکٹر محمد عاصم شفیق ، مسز نادیہ عاصم ،چو ہدری طارق رمضان، مسز طا رق رمضان، نوید احمد ، ربا ب مہدی، ڈاکٹر ذوالفقار احمد ، ڈاکٹر رحمن خان، مس شیٹل ہا رس ، حمزہ بٹ ، شعبانہ خان، اجا لہ ، ڈاکٹر نعیم احمد ، مسز نعیم احمد ، ڈاکٹر مختار احمد،ڈاکٹر محمد طیب ، مسز عرفان بیگ ، مسز عمران کیانی ، شوکت نواز خان، ذوہیب حسن خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر کرنل محمد اعظم قادری نے خطبہ استقبالیہ اور کتابو ں کے بارے تفصیلا ت سے آگا ہ کرتے ہو ئے کہاکہ جواں سال نسل کو اپنے وطن عزیز کے جانثار اور محب وطن شہیدوں و غا زیو ں کی زندگیوں سے مکمل روشناس کروانے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اپنے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جواں مرد فوجی جوان ہما رے نوجوانوں کے لیے آئیڈیل شخصیا ت ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ میدان جنگ میں دشمن کے خلا ف برسر پیکا ر ہو نے والے ان شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا سب سے بڑا قومی اعزاز نشان حیدر حاصل کرکے ہمیشہ کے لیے بقاء حاصل کرلی میجر شبیر شریف شہید پر لکھی گئی کتاب میں ان کے حالا ت زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے جو محض 28 برس کی عمر میں جام شہادت نوش فرما گئے ۔ انہو ں نے کہاکہ ان عظیم جنگو ں میں حصہ لینے کے بعد آج امن کی اہمیت اور قدر کا احساس ہوتا ہے اسلیے ہمیں جنگوں کے خاتمہ اور دیرپا امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن عامہ کے لیے مکالمہ کی راہ ہموا ر کرنا ہو گی ۔ تقریب سے ہا ئی کمشنر آف پاکستان سید ابن عباس ، سابق میجر جنرل سکندر شامی ، جنرل ندیم انجم ، ممبر آسٹریلین پا رلیمینٹ شوکت المسلمین ، سید قمر رضا ، مریم عبد الوہا ب ، انوار ملک اور دیگر نے بھی خصوصی خطابا کرتے ہو ئے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی جرات و بہا دری کی داستانوں پر روشنی ڈالتے ہو ئے امن و محبت اور اخوت کا پیغام دیا ۔ تقریب کے اختتام پر جمعیت علما ء پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے ملک پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خصوصی دعا کی اور شرکاء کے لیے افطا ر کا بھی پر تکلف انتظام کیا گیا تھا ۔

army (1) 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker