یو۔کے نیوز

جواں سال نسل کو اپنی روایات ثقافت اور زبان سے روشناس کروانا ہو گا ، قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم

 
DSC_0533
برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان قونصلیٹ برمنگھم اور اقبال اکیڈمی برطانیہ کے اشتراک سے سنیئر پاکستانی اداکار ٹی وی پروڈیوسر اور دانشو ر ضیاءمحی الدین کےساتھ پاکستانی کلچر ثقافت اورزبان کے فروغ کے لیے ایک خوبصورت شام کا اہتمام مقامی ہا ل میں کیا گیا ۔ جس کی میزبانی کے فرائض قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف اور ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم میا ں عصمت فاروق نے سرانجام دیے ۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہو ئے فنکا ر استاد لطافت علی خان نے اپنی کلا سیکل موسیقی کا رنگ جگا تے ہو ئے محفل کے شرکاءکو بے حد محذوز کیا ۔ اس موقع پر مقامی سطح پر سیاسی سماجی کا روباری علمی و ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ، سید نذیر حسین شاہ ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر چنگیز خان، کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر مریم خان، کونسلر اللہ دتہ ،ایم این اے رانا محمد قاسم ، سابق ایم پی اے رانا محمد آفتاب،چو ہدری مظہر حسین ، مسز سمیرا فرخ ، انیلہ اسد ، شہلا خان، رفعت مغل ، محمد اعجا ز صدیقی ، ڈاکٹر نجم الثاقب ،مخدوم چشتی ، سعید مغل ، محمد ایوب ،ساجد یوسف ، محمد عمر چشتی، ساجد یونس ، مسز طلعت سلیم، راجہ محمد اشتیاق ، نائب حسین مغل، شہزاد اقبال ، ایش احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔ قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ جواں سال نسل کو اپنی روایات اور ثقافت متعارف کروانے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ انہیں اپنی تا ریخ جغرافیا ئی حدود و قیود اور اسلاف کے با رے میں جاننے کا موقع میسر آسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ بہت سے افراد دیا ر غیر میں ایسے بھی موجود ہیں جو نہ تو خود اپنی قومی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں اور نہ ہی آگے اپنی اولادوں کو اس سے آشنا کروانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی علم و ادب اور لٹریچر آگے فروغ نہیں پا سکتاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قومی ہیروز اور انکی تا ریخ سے نوجوان نسل کو واقفیت کروائیں تاکہ علم و ادراک کا یہ سلسلہ سینہ با سینہ آگے بڑھ سکے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ برطانیہ میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو چاہیے کہ اپنے کلچر ثقافت اور روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے ایسے پروگرامات میں اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بھی شامل کریں تا کہ انکی وطن سے محبت اور اسکی روایات زبان اور ثقافت سے وابستگی کو تقویت مل سکے۔ ضیاء محی الدین نے علم و ادب کی دنیا کے مختلف ستاروں کا کلا م اردو اور انگلش زبان میں پیش کیا جس سے سننے والے کافی حد تک لطف اندوز ہو ئے ۔انہو ں نے کہاکہ یو رپ اور برطانیہ میں رہنے والوں کو اپنی اردو زبان پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ نوجوان نسل اپنی زبان پر عبور رکھنے کے بعد ہی قائد اعظم محمد علی جنا ح کے عمل اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکر سے واقفیت حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں حقیقی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے اپنا رشتہ ناطہ علم و ادب سے جوڑنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ادب سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker