یو۔کے نیوز
دھرنا اور مجاور سیاست کا خاتمہ پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گا، زبیر اقبال کیانی
برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) دھرنا اور مجاور سیاست کا خاتمہ پاکستان کی طرح کشمیر میں بھی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گا، امیدوار ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر چوہدری مسعود خالد کی ہدایت پر مرکزی قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی صحت یابی پر یوم تشکر، مجاور حکومت نے کشمیر میں کرپشن اور بدعنوانی کو فروغ دیا جبکہ ڈانس پارٹی بد تہذیبی عریانی و فحاشی اور روایات کے خاتمے کا آغاز ہے۔
باشعور عوام نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر معیار اور ایمانداری کا ساتھ دینے کی ٹھان لی ہے فتح ہمیشہ حق کی ہی ہوگی ، میا ں محمد نواز شریف قدرت کا انمو ل تحفہ ہیں صحت یاب ہو کر ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد ین و کا رکنان نے امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر ڈڈیال چو ہدری مسعود خالد کی ہدایات پر مرکزی قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) و وزیراعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان میا ں محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن اور صحت یابی کے لیے یوم تشکر کے حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر مڈلینڈز کے زیر انتظام منعقدہ عظیم الشان جلسہ سے خطابا ت کے دوران کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرمڈلینڈزچو ہدری محمد شکیل ، چو ہدری نزاکت علی ،چو ہدری تاج مغی، چو ہدری محمد سعید ، چو ہدری امانت علی ، چو ہدری اللہ دتہ نمبردار نے سرانجام دیے جبکہ صدارت صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر برطانیہ راجہ محمد زبیر اقبال کیانی نے کی اور بطور مہمان خصوصی ڈپٹی لارڈ میئر آف ہائی ویکم چو ہدری مزمل حسین شامل ہوئے۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر راجہ امجد خان نے سرانجام دیے اس موقع پر راجہ امجد فا روق ایڈووکیٹ ، عبد الرحیم بٹ ، راجہ طا رق خان، راجہ افسر ، راجہ عابد شعیب ، وزیر داخلہ چو ہدری نثار خان کے دست راست شیخ ساجد الرحمن ، عاصم کیانی ، راجہ نصیر ، راجہ محمد نذیر ، چو ہدری حکم داد ، چو ہدری مظفر ، چو ہدری واجد یسین ، بیرسٹر محمد حسین ، راجہ ہدایت اللہ ، راجہ گلریز ، راجہ مہتاب علی ، راجہ محمد فیصل ، راجہ ارشد، چو ہدری آصف ،چو ہدری عارف داد ، چو ہدری واجد ، محمود حسین ، سابق کونسلر راجہ شوکت ، چو ہدری خادم بھٹی ، چو ہدری آصف ایڈووکیٹ ، خواجہ شیراز ، راجہ طلعت نعیم ، ظفر پگاڑا ، عنصر گلزار چو ہدری ، چو ہدری محمد عارف ، راجہ طا رق ، راجہ نعمان ، راجہ آفتاب ، راجہ محمود ، راجہ ثقلین ، تجمل نوابی ، احمد یعقوب ایڈووکیٹ ، راجہ نعمان کمال ، راجہ نصیر ، چو ہدری چنگیز مسعود ، چو ہدری عارف داد ، چو ہدری عبد الرحمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
راجہ زبیر اقبال کیانی نے کاکہاکہ پاکستانی عوام نے جس طرح دھرنا اور مجاور سیاست کو پاکستان میں شکست دی اسی طرح کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو نے والا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ موجود حکمرانوں نے رضوان قریسی اور فریال تالپور کا پیٹ بھرنے کے لیے کشمیر قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کرپشن اور اچھل کود کی سیاست کا دور اب ختم ہو نے والا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکا ہر امیدوار کامیاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت کا حق ادا کرے گا ۔ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر مڈلینڈز چو ہدری محمد شکیل نے کہاکہ چو ہدری مسعود خالد نے ڈڈیا ل میں اپنے سابقہ دور میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا ئے آنے والا دور بھی انہی کا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اللہ رب العز ت کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہما رے محسن قائد میاں محمد نواز شریف کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے دوسری زندگی عطا فرمائی ہے۔
راجہ امجد خان نے کہاکہ ڈڈیال میں دو جھنڈیو ں اور اقتدار کو چھوڑ کر عوام نے علا قے کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ایماندار اور دیا نتدار قیادت کا انتخاب کرلیا ہے کامیابی چو ہدری مسعود خالد کے قدم چومے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ میا ں محمد نواز شریف نے جس کڑے اور مشکل وقت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سنبھالا دیا ہے ایسے ہی سنہری دور کا آغاز کشمیر میں ہو نے جا رہا ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ اگر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان،سابق صدر و وزیراعظم سردار سکندرحیات خان اور اسحاق ظفر کا بیٹا الیکشن ہا ر سکتا ہے تو سابق وزیر و ایم ایل اے چو ہدری محمد یوسف کا بھتیجا بھی شکست سے دوچار ہوگا۔ راجہ امجد فاروق ایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے آزادکشمیر میں کرپشن اور برادری ازم کو فروغ دیا ہے دونوں کو آئندہ انتخابات میں شکست دینا ہو گی ۔ جلسہ دے چو ہدری اللہ دتہ نمبر دار ، راجہ شاپال ، چو ہدری محمد آصف ، چو ہدری واجد ، محمد حسین ، ظفر پگاڑا ، خواجہ شیرا ز ، راجہ شوکت، راجہ طلعت نعیم ، عنصر گلزار ، چو ہدری محمد عارف ، احمد یعقوب ایڈووکیٹ ، راجہ نعمان کمال ، چو ہدری چنگیز مسعود ، راجہ نثار اور دیگر نے خطاب کیا ۔ جلسہ کے اختتام پر قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) و وزیراعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان میا ں محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی اور طویل عمری کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔