یو۔کے نیوز
ریحا م خان کی غازی احمد نواز سے ملاقات علاج معالجہ کے حوالہ سے تحفظا ت کا اظہا ر
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) حکومت پاکستان اے پی ایس پشاور سانحہ میں زخمی ہو نے والےبچوں کے علاج معالجہ کی ذمہ داری پو ری کرے ، غازی احمد نواز نے اپنا حقیقی بھائی اور سینکڑوں طالب علم ساتھی کھوئے ہیں انکی صحت کے حوالہ سے درپیش مسائل کو حل کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ، مستقبل قریب میں غازی احمد نواز اور ریحام خان فا ئونڈیشن بچوں اور بچیوں کے حوالہ سے تعلیمی منصوبہ جات میںمل کر آگے بڑھیں گے کمیونٹی مثبت سرگرمیوں میں ساتھ دے ۔ ان خیالات کا اظہا رسربراہ تحریک انصاف پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ، چیئرمین ریحام خان فائونڈیشن و برطانوی صحافی ریحام خان نے سانحہ پشاور اے پی ایس سکول میں شدید زخمی ہونے کے بعد کوئین الزبتھ ہسپتال میں زیر علاج بچے غازی احمد نواز کے ساتھ خصوصی ملا قات کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب تک انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ختم نہیں کیا جا تا دہشتگردی کا خاتمہ نا ممکن ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے والے تمام ہم خیال گروپوں اور انفرادی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نا پڑے گا ۔ اس موقع پر غازی احمد نواز کے والد محمد نواز خان والدہ اور چھوٹا بھائی محمد عمر نواز بھی موجود تھے ۔