یو۔کے نیوز
محدود مدت میں شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلو چ غیرت کے نام پر قتل
فیس بک سوشل میڈیا سے محدود وقت میں شہرت حاصل کرنے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ حقیقی بھائی کے ہا تھوں غیرت کے نام پرقتل تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کے شہر ملتان میں درد ناک طریقہ سے قتل ہونے والی قندیل بلوچ جن کی شہرت کے چرچے دن بدن بڑھتے ہی چلے جا رہے تھے ان کے حقیقی بھائی وسیم نے لوگوں کے اعتراضات اور باتوں سے تنگ آکر غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن اور ماڈل قندیل بلو چ کو ناک اور منہ کے زریعہ سے سانس روک کر درد ناک طریقہ سے موت کے گھاٹ اتار دیا لمحہ فکریہ تو یہ ہےکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو قندیل بلوچ نے مرنے سے کچھ روز قبل قتل کی دھمکیوں کے بارے باقاعدہ درخواست دے رکھی تھی جسے بالکل نظر انداز کر دیا گیا قندیل بلو چ کو شہرت کی بلندیوں پر چڑھا نےاور مسلسل چٹ پٹی کہانیاں بنانے والا پاکستانی میڈیا انکی حفاظت کا سامان مہیا نہ کرسکا سوچنے کا پہلو تو یہ ہے کہ قوال امجد صابری کے بعد یہ دوسرا قتل ہے جس پر سندھ اور پنجاب حکومت کے قصور وار ہونے کے باوجود نہ تو کسی ذمہ دار کا استعفیٰ سامنے آیا اور نہ ہی انصاف کے تقاضے پو رے کیے گئے یا د رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں رونما ہو نے والے بڑے بڑے سانحات واقعات اور حادثات خفیہ اداروں کی پیشگی اطلاعات کے با وجود نہ تو ذمہ داران کوکٹہرے میں کھڑا کیا گیا اور نہ ہی انصاف کے تقاضے پو رے کیے جاسکے جس معاشرے میں عدل و انصاف کو نظر انداز کردیا جا ئے تو وہا ں ایسی خرابیا ں جنم لینا فطری عمل ہے۔