ورلڈ نیوز
مصر میں مسجد پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 235 ہوگئی
قاہرہ: مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مصری سرکاری نیوز ایجنسی مینا کے مطابق دہشت گردوں نے صحرائے سینا کے علاقے الروادہ میں واقع مسجد پر اس وقت حملہ کیا جب نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا، اس دوران چار گاڑیوں میں آئے دہشت گردوں نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور بم پھینکے جس کے نتیجے میں 235 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔