یو۔کے نیوز
ممتاز کشمیری سیاسی و سماجی رہنما اور سنیئر قانون دان سردار محمد عارف خان ایڈووکیٹ خالق حقیقی سے جا ملے
ممتاز کشمیری سیاسی و سماجی رہنما اور سنیئر قانون دان سردار محمد عارف خان ایڈووکیٹ خالق حقیقی سے جا ملے وفات پر سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار محمد طا ہر تبسم، راجہ نجا بت حسین، گو ہر الماس خان، بشارت محمود شاکر اور دیگر کا اظہا ر افسوس
لندن (ایس ایم عرفان طا ہر سے) والد گرامی سردار عبد السلام خان ایڈووکیٹ، سردار عبد الما جد خان ایڈووکیٹ، سردار واجد عارف خان اور سردار جنید عارف خان ممتاز کشمیری رہنما سیاسی و سماجی شخصیت، سابق امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر،سنیئر قانون دان سردار محمد عارف خان ایڈووکیٹ کی وفات پر سابق مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر انسٹی ٹیوٹ فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپا ڈ) سردار محمد طا ہر تبسم، صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی،سردار
سہراب خان نائب صدر آل جمو ں و کشمیر مسلم کا نفرنس برطانیہ، صدر تحریک کشمیر یو رپ محمد غالب، صدر تحریک جمو ں و کشمیر حق خو د ارادیت راجہ نجا بت حسین، سیکرٹری جنرل ساؤتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس گو ہر الما س خان،بشارت محمود شاکر،وقا ر احمد، سردار وحید اکبر، محمد عمران ملک، چو ہدری محمد عظیم صدر کشمیر فورم برطانیہ، سردار عبد الرحمن خان، سردار محمد یوسف خان، محسن بیگ اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہو ئے مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی ہے۔سردار محمد طا ہر تبسم نے کہاکہ مرحوم ایک خودار اور صوم صلوۃ کے پابند انسان تھے۔ جن کے دل میں تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ محبت کا جذبہ اور کشمیری عوام کے رنج و غم کا تا دم مرگ صدمہ رہا۔ مرحوم نے ہمیشہ باطل سیاسی قوتوں کے ساتھ نبرد آزما ہو کر عوام کے اندر شعور و بیداری اجا گر کرنے کی کوشش جا ری رکھی۔ انہو ں نے کہاکہ ان کی موت سے کشمیر ی قائد ین میں ایک قیمتی انسان کی نہ صرف کمی واقع ہوئی ہے بلکہ ان کی عدم موجودگی سے پیدا ہو نے والا خلا ء کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا۔ سردار محمد عارف خان ایڈووکیٹ نے ایک سیاست دان اور قانون دان کی حیثیت سے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور دولت سے زیادہ دوسروں کے غموں کی دوا تلا ش کرتے رہے۔ اللہ رب العزت ان کے خاندان اور عزیز و اقربا ء کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرما ئے اور مرحوم کو جنت میں جگہ عطا فرمائے آمین۔