یو۔کے نیوز
پاکستانی طلبہ و طالبات کا مانچسٹر سفارت خانہ کا دورہ
تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کے کالجز سے ٹاپ پوزیشنز لینے والے طلبہ اور طالبات کے ایک وفد نے مانچسٹر قونصلیٹ کادورہ کیا۔ قونصل جنرل ظہور احمد نے ان تیس طلبہ اور ان کے ساتھ آۓ وفد میں ڈاکٹر اعظم،ڈاکٹر طاہرہ سکندر اور وزیر اعلی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری شاہد اقبال کا استقبال کیا۔ اس کے علاوہ مانچسٹر کے مقامی سکولوں سے بھی بچوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر یونیورسٹی کے طلبہ فضا، جویریہ اور عزیز نے استقبالیہ سے پاکستان کی ان کیلیے اہمیت پر خطاب کیا۔ثمن محمد اور صدف النساء نے ملی نغمے جبکہ مناہل قادری نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ اور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چیر مین بیرسٹر امجد پرویز نے وزیر اعلی شہباز شریف کے اس اقدام کو سراہا جس میں پاکستان کے مستقبل کے معماروں کو یورپ کے بہترین تعلیمی اداروں کو دیکھنے کا موقع دیا۔ پیٹسی کین جو کے لیونزہیوم سکول کی ہیڈ ٹیچر ہیں نے بھی اس اقدام کو بہت خوش آئند قرار دیا چونکہ اس سےطلبہ کوبہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔استقبالیہ کے اختتام پر قونصل جنرل ظہور احمد نے طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈز دیں۔