یو۔کے نیوز
پاکستانی نژاد امریکن شہری علی مرزا کانگریس امیدوار
نیو یارک(پریس رپورٹ) پاکستانی نژاد امریکن شہری علی مرزا 28 جون کو کانگریس الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ قانون کے مطابق جو ابتدایی الیکشن جیتے گا وہی کانگریس مین بنے گا ۔ موجودہ حا لات کے تنا ظر میں علی مرزا وہ پہلے پاکستانی شہری ہیں جو نیویارک میں اہم ترین عہدہ کے لیے میدان عمل میں سامنے آیے ہیں امریکہ میں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ جیسی اسلام اور پاکستان دشمن شخصیات صدارتی امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنی آیی ہے وہاں علی مرزا کی جیت پوری مسلم کمیونٹی کے لیے فخر اور اطمینان کا باعث بنے گی ۔