یو۔کے نیوز

پاکستان اور بھا رت کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل اور مسئلہ کشمیر کو پر امن زرائع سے حل کریں، جمو ں و تحریک حق خود ارادیت

لیڈز ( خصوصی رپورٹ)برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے تینوں ایوانوں کے ممبران پارلیمنٹ نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی کشمیر پیٹیشن پر دستخط کر کے برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کی حمایت کر دی جس میں اقوام متحدہ کی کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیر ی عوام کو مذاکرات میں شامل کر کے مسئلہ کشمیر کو پُرامن ذرائع سے حل کریں۔

تحریکی عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین ، محمد بوٹا ہیری ، ڈاکٹر غلام حسین اور راجہ اشتیاق احمد نے کنزرویٹو پارٹی کے عہدیداروں اور پالیسی سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں اور ریاست کے ڈیڑھ کروڑ عوام کے حق خود ارادیت کے حصول میں سفارتی محاذ پر معاونت کریں اور پارلیمنٹ ،

حکومت اور پارٹی کے اندر کشمیر پالیسی بنوانے کے لئے بھی تعاون کریں۔ متعدد ممبران پارلیمنٹ جن میں لارڈ ٹھوتھی کرک ہوپ ، بیرونس زاہدہ منظور ، جان پراکٹر (ایم ای پی ) ، اینڈریا جنکنز (ایم پی ) ، جارج فریمین (ایم پی )، نے تحریک کی پیٹیشن پر دستخط کئے جب کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کی خصوصی کمیٹی 1922 کے چیئرمین سر گراہم بریڈی (ایم پی)، کنزرویٹو پارٹی پالیسی فورم کے چیئرمین جارج فریمین (ایم پی )، برطانوی وزیر سٹوورٹ اینڈریو (ایم پی)، کنزرویٹو پارٹی انٹرنیشنل کنونشن کے صدر اینڈریو شارپ، نائب صدر پامیلا ہال، ایریا کوآرڈی نیٹر کونسلر کارل آرتھر ، پالیسی فورم یارکشائر کے چیئرمین کونسلر مائیک ہین، نائب صدر یارکشائر ڈاکٹر سپنسر پٹفیلڈ، سیکرٹری رابرٹ ونفیلڈ اور دیگر مندوبین کو کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی مسلسل فائرنگ اور برٹش کشمیریوں کی طرف سے اُ ن کے رشتے داروں کے تحفظ پر تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کو خصوصی دلچسپی لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداروں نے راجہ نجابت حسین اور اُن کی ٹیم کو ہر سطح پر معاونت کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں کشمیری کمیونٹی اور تحریک کے تمام پروگراموں میں کنزرویٹو پارٹی کی موئثر نمائندگی ہو گی خصوصی طور پر یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریبات کو کامیاب کروانے کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے ، وزیر خارجہ بورس جانسن اور پارٹی چیئرمین کو بھی کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین اور وفد کے دیگر ارکان خصوصا ڈائریکٹر انتظامیہ اور کنزرویٹو پارٹی کے متحرک راہنما ہیری بوٹا نے پارٹی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں خصوصا کشمیریوں اور پاکستانیوں سے رابطوں کے لئے حکمت عملی وضح کریں اور ان لوگوں کے عالمی اور مقامی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker