یو۔کے نیوز

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حما یت جا ری رکھے گا ،پاکستانی ہا ئی کمشنر

DSC_0318

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حما یت جا ری رکھے گا ،مقبوضہ کشمیر میں مسلح بھا رتی افواج کی طرف سے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، پاکستان اقتصادی ومعاشی ترقی کی جانب گامزن ہے ملک میں توانائی کے بحران اور دہشتگردی سے چھٹکا را حاصل کرنے کے لیے پائیدار حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر پاکستانی ہا ئی کمشنر سید ابن عباس نے یہا ں برمنگھم پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستانی و کشمیر ی کمیونٹی نما ئندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم سید احمد معروف ، گدی نشین اجمیر شریف انڈیا پیر سید محمد بلال چشتی ، ایم پی خالد محمود ، ساجد یو نس ، راجہ محمد اشتیا ق ، نذیر اعوان ، راجہ محمد ایوب ، خان عابد ، کونسلر ماجد محمود ، کونسلر شفیق شاہ ، کونسلر مریم خان، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر محمد ادریس ، غلام نبی عامر ، محمد فیصل مرزا، محمد غالب ، ثاقب بھٹی ،محمد افتخار ، محمد حفیظ الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے ۔ سید ابن عباس نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بہتر حکمت عملی اور معاشی پالیسی کے زریعہ تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستانی عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر اطمینان ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کے مرہون منت آج ہمارا ملک سیکیورٹی خدشات سے با ہر آرہا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی اور دیگر تصادم زدہ علاقوں میں پر امن صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے جو کہ پو ری پاکستانی قوم کے لیے ایک خوش آئند با ت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہا ں ہے مزاکرات کی میز پر ہی بھا رت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے آپسی تعلقا ت میں مزید بہتری کے آسار دکھائی دے رہے ہیں یورپین ریفرنڈم کے بعد پاکستانی کمیونٹی کے پاس یہ سنہری موقع ہے کہ وہ یہا ں اپنے کا روبا ر زندگی کو بہتر اور فعال بنائیں جس سے دوطرفہ تعلقا ت میں پختگی آسکے ۔ انہو ں نے آئندہ جشن آزادی جوش و خروش سے منا نے کے عزم کا اعادہ کرتے ہو ئے کمیونٹی نمائندگان اور تارکین وطن کو مبارکباد پیش کی ۔ پاکستانی ہا ئی کمشنر نے سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہاکہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک ترین موڑ پر ہے اس حساس معاملے کو بڑی فہم و فراست اور حکمت عملی سے لیکر آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس گھمبیر مسئلہ کے حوالہ سے جذباتیت سے کام نہ لیا جا ئے بلکہ نظم و ضبط کے ساتھ ہر فرد اپنی اپنی بساط کے مطابق عملی ذمہ داریاں پو ری کرے تو بہتری کی فضاء پیدا کی جا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ تا رکین وطن پاکستان و کشمیری کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ کے ممبران برطانوی پا رلیمینٹ کو مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والے ظلم و جبر سے آگا ہ کرنے اور اس میں تعاون کے حوالہ سے خطوط کا سلسلہ جا ری کریں تا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہو نے والی انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و تشدد کے واقعات کو فوری رکوایا جا سکے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker