ورلڈ نیوز

پاکستان کشمیر کو کبھی بھارت کا حصہ بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونےدیگا،فاروق عبداللہ

 

بارہ مولا: مقوضہ جموں و کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی طرح کمزور نہ سمجھا جائے وہ کبھی مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بننے نہیں دے گا۔
سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے یہ بات ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں اپنی جماعت نیشنل کانفرنس کے کارکنوں سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیسے اتنے لمبے عرصے تک یہ کہتے رہیں گے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر ہمارا حصہ ہے، پاکستان کے پاس اپنا کشمیر اور بھارت کے پاس اپنا کشمیر ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ 70 سال گزر گئے لیکن بھارت پاکستان سےکشمیر نہیں لے سکا، بھارت اب بھی دعویٰ کرتا ہے کہ کشمیر اس کا حصہ ہے اگر اس کا دعویٰ درست ہے تو پاکستان سے کشمیر حا صل کرکے دکھائے، پھر ہم بھی یہی کہیں گے کشمیر پر پاکستان کا قبضہ ختم کیا جائے، پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں اور نا ہی اس نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں، وہ ایٹمی طاقت ہے اس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اس لیے ہمیں جنگ سے پہلے سوچنا ہوگا ہم کس طرح زندگی گزاریں گے۔
سابق کٹھ پتلی وزیر اعلٰی نے کہا کہ میں دنیا کو اب بھی کہتا ہوں کہ کشمیر کا جو حصہ پاکستان کے پاس ہے وہ اسی کے پاس رہے گا اور جموں و کشمیر ہندوستان کے حصے میں ہی رہے گا، اس حقیقت کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا اس سچائی کے باوجود اب یہ مزید کتنی جنگیں لڑنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker