ممتاز برطا نوی سکالرڈا ئر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بر طانیہ ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ پی ایچ ڈی کا تفصیلی انٹرویو
بر طانیہ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دنیا ئے علم و ادب کا ایک نایاب اور بے مثال نام ڈا کٹر اقتدار کرامت چیمہ آبائی گا ؤ ں لیل پور(فیصل آبا د ) شعبہ زراعت اور کھیتی باڑی سے وابستہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ابتدائی تعلیم دیہات کے ٹاٹ سکول میں حاصل کی اور پھر والدین نے اچھی تعلیم و تربیت کے لیے لاہور داتا کی نگری کا رخ کیا ایف سی کالج لا ہو ر سے بی اے کے امتحان میں پنجاب یو نیورسٹی میں اول پو زیشن کے ساتھ گو لڈ میڈل حاصل کیا پھر اسکے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اور ایم فل میں اعلیٰ کا ر کردگی پر گو لڈ میڈل حاصل کیے2002 کوایجو کیشن میں کا رہا ئے نمایا ں سرانجام دینے پر اعزازی سبقت صدارتی تمغہ سے نوازے گئے 2008 میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل ایوارڈ فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ دیا ، پنجاب یو نیورسٹی لا ہو ر میں ڈپٹی رجسٹرار اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ڈا ئر یکٹر ڈی زاسٹر ریلیف مینجمنٹ خدما ت سرانجام دیں ، نیوورلڈ آرڈر پر تفصیلی مقالہ پیش کرتے ہو ئے انٹر نیشنل ریلیشن میں ڈاکٹریٹ یعنی PHD برطانیہ یو نیورسٹی آف گلو سٹر شاعیرسے مکمل کی ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالہ سے کئی مقالاجات بھی لکھے کالج آ ف سنٹرل انگلینڈ برمنگھم اور مارک فیلڈ انسٹیٹیوٹ آف ہا ئیر ایجوکیشن لیسٹرمیں بھی بطور رجسٹرارکام کیا ، حالیہ انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ بر طانیہ(حسنات کالج ) کے ڈائر یکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں دیا ر غیر میں ۵ سالہ سکونت کے دوران تعلیم و تربیت کے حوالہ سے آپ کی خدمات لازوال ہیں ہسٹری ، انٹرنیشنل لاء اینڈ ریلیشن پر خاصا عبور رکھتے ہیں- |