یو۔کے نیوز
ڈیوڈ نیٹل برطانوی پارلیمینٹ کشمیر گروپ کے چیرمین منتخب, جے کے ایس ڈی ایم کا مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق با رے مہم چلانے کا اعلان
لندن ( سپیشل رپورٹ)برٹش کشمیری برطانوی اور یو رپین پا رلیمینٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپو ں کی معاونت اور پاکستان ہا ئی کمیشن کے تعاون سے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر بھرپور مہم جوئی کریں گے ۔ برطانوی پا لیمینٹ میں کشمیر گروپ کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ممبر برطانوی پا رلیمینٹ ڈیوڈ نیٹل کو اگلے سال کے لیے نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ۔اس موقع پرجمو ں و کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے سابق چیئرمین اینڈریو گرفتھس کی خدما ت کو بے حد سراہا اس موقع پر نو منتخب اور سابق چیئرمین کو بھا رتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جا ری ظلم و تشدد با رے موجود ہ برطانوی وزیر خارجہ بو رس جونسن کو ممبر برطانوی پا رلیمینٹ بیرسٹر عمران حسین اور ناز شاہ کی طرف سے لکھے جا نے والے خطوط با رے بھی آگا ہ کیاگیا ۔ نو منتخب چیئرمین ڈیوڈ نیٹل نے مسئلہ کشمیر پر منظم کا م اور مو ئثر لا بنگ کے لیے ماہا نہ اجلا س اور حکومتی وزراء سے ملا قا تو ں کا بھی عندیہ دیا ۔ اس موقع پر لا رڈ نذیر احمد ، راجہ محمد اشتیا ق چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، محمد اعظم ، کونسلر یا سمین ڈار ، فرزانہ افضل ، ڈاکٹر صبو ر جا وید ، ایم این اے رومینہ خورشید عالم ، حنا ء ملک اور دیگر بھی موجو د تھے ۔