یو۔کے نیوز

10 جون کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ شایان شان طریقہ سے منائی جا ئے گی،ون برٹن ون نیشن

10 جون کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ شایان شان طریقہ سے منائی جا ئے گی،ون برٹن ون نیشن

10 جون کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ شایان شان طریقہ سے منائی جا ئے گی،ون برٹن ون نیشن

مسلمان دوسرے مذاہب کے درمیان اچھے تعلقا ت استوار کرنے کے لیے ماہ رمضان المبارک میں دیگر افراد کو بھی افطار میں شامل کریں
ون برٹن ون نیشن تعصب نفرت نا اتفاقی تکبر تقسیم اور تفریق کو مٹا نے کے لیے مضبوط اور منظم ایجنڈا رکھتی ہے عوام الناس بھرپور ساتھ دیں
ملکہ برطانیہ کا تمام کمیونٹیز کے مابین اتفاق و اتحا دکی فضاء قائم رکھنے میں کلیدی کردار ہے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد مساجد میں بھی طویل عمری کے لیے دعائیہ تقریبات انعقاد کی جائیں گی، ڈاکٹر مشرف حسین،امام محمد عاصم،غلام ربانی افغانی،فضل حق قادری

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے) 10 جون کو ملکہ برطانیہ کی سالگرہ شایان شان طریقہ سے منائی جا ئے گی، ون برٹن ون نیشن کی افتتا حی تقریب میں ممتاز مذہبی و روحانی سکا لرز کا بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و آشتی کیلیے پختہ عزم کا اعادہ، ملکہ برطانیہ کا تمام کمیونٹیز کے مابین اتفاق و اتحا قائم رکھنے میں کلیدی کردار ہے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ 500 سے زائد مساجد میں بھی طویل عمری کے لیے دعائیہ تقریبات انعقاد کی جائیں گی، مسلمان دوسرے مذاہب کے درمیان اچھے تعلقا ت استوار کرنے کے لیے رمضان المبارک کے پر امن ماہ میں دیگر افراد کو بھی افطار میں شامل کریں، ون برٹن ون نیشن تعصب نفرت نا اتفاقی تکبر تقسیم اور تفریق کو مٹا نے کے لیے مضبوط اور منظم ایجنڈا رکھتی ہے عوام الناس بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہا ر سیاسی سماجی مذہبی سرکاری و مختلف مکاتب فکر کی حامل شخصیات نے یہا ں معروف برطانوی تھینک ٹینک ون برٹن ون نیشن کی مقامی سطح پر افتتا حی تقریب کے حوالہ سے منعقدہ ایک خوبصورت نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔میزبانی کے فرائض چیف ایگزیکٹو آفیسر ون برٹن ون نیشن کشمیر سنگھ اور ڈائر یکٹر انسٹیٹیوٹ فار لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ برطانیہ ڈا کٹر اقتدار کرامت چیمہ نے سرانجام دیے۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ کے نما ئندہ خصوصی ویسٹ مڈلینڈز مسٹر سائمن ٹاپ مین ایم بی ای، صدر تحریک جمو ں و کشمیر حق خود ارادیت راجہ نجا بت حسین،ڈاکٹر اینڈریو سمتھ ڈا ئریکٹر انٹرفیتھ چرچ آف انگلینڈ برمنگھم، ڈاکٹر مشرف حسین، ڈاکٹر بختا ر پیر ذادہ، ڈاکٹر محمد عاصم ایم بی ای، سابق لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر عبد الرشید چو ہدری جے پی، مفتی یا ر محمد قادری، چو ہدری محمد اسلم وسن، امام شاہد تمیز، ٹونی ایڈمز، دلشاد بانو، شہنا ز صدیق، علامہ محمد غلام ربانی افغانی، مولانا فضل حق قادری،دیو یندر پرساد، پنڈت روی بھوشن، سابق میئر آف رغبی کونسلر رمیش سری واستوا، عابد خان، حرا ملک، نادیہ رسول، محمد بوٹا ہیری، راجہ فضل رحمن، راجہ شوکت علی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے اندر مختلف مذاہب اپنی مذہبی رسومات پو ری کرنے میں مکمل آزادی رکھتے ہیں۔ انہو ں نے کاکہاکہ ملکہ برطانیہ نہ صرف عیسائی برادری بلکہ دیگر مذاہب کے لیے بھی عزت و تعظیم کا باعث ہیں۔ جن کا وجود تمام مذاہب کے مابین اچھے تعلقات استوار رکھنے کے لیے باعث رحمت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کمیونٹیز کو بلا امتیا ز ملکہ برطانیہ کے جنم دن کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کرنے اور خوشیا ں منا نے کا حق بنتا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ مخالفت اور دیگر اختلافات کو نظر انداز کرتے ہو ئے برطانیہ کو ایک پر امن اور پر وقار ملک بنا نے کے لیے رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہو گا۔

83098c9a-7c5c-4058-a6a4-a2d8131c6227

a052e9f5-f1d8-4f80-85e9-29e858fbe25f

5bbc45cd-4f28-4170-a677-766d177e93d6

1826fd1c-777c-4c5f-a9ec-261d33d5b056

f64211c4-ba8c-4227-bc1a-96c57dbd137d

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker