یو۔کے نیوز

سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے ظالم و جابر آستین کے سانپ کو بے نقاب کیا ، غلام نبی عامر

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاک سرزمین پا رٹی برمنگھم کے زیر اہتمام یوم تشکر پاکستان مقامی ہا ل میں منایا گیا ، جس میں سیاسی سماجی مذہبی و کا روباری شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین غلام نبی عامر ، فرحان راجہ ، مرزا فیصل محمود اور دیگر کا کہنا تھا کہ 3 ما رچ 2016 کا دن پاکستان کی تا ریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جب سید مصطفی کمال اور انیس خان قائم خانی نے گذشتہ کئی سالو ں سے پاکستان کی سا لمیت کو نقصان پہنچا نے والے ظالم و جا بر آستین کے سانپ کو بے نقاب کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ ایم کیو ایم وہ ناسور ہے جو ہما ری سوسا ئٹی کمیونٹی اورملک و قوم کو تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی تھی لیکن قوم کے دو محب وطن قائدین نے جرات و بہا دری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اس دن اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس غدار وطن کی اصلیت کو ظاہر کیا ۔جس پر اللہ رب العزت اور ان قائدین کا شکر ادا کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ پاک سرزمین پا رٹی نے پاکستان کی معاشی شہ ر گ کراچی اور وطن عزیز کو دہشتگردی و انتہا پسندی سے محفوظ بنایا ہے ۔اس موقع پرمحمد عمران ، محمد علی حیدر آبا دی ،عبد الجبا ر ، سابق کونسلر راجہ شوکت ،غضنفر محمود،محمد سجا د ، جلیل احمد، ناصر علی ،تہمینہ شاہد، شاہد اقبال،عمیر قائم خانی، نائب حسین مغل، شہزاد اقبال ، راجہ مشتا ق کلروی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کوئی علاقائی لسانی یا صوبائی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ ہر اس محب وطن پاکستانی کی آواز ہے جو پاکستان کو روشن و خوشحال دیکھنا چاہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان اور اسلام دشمن قوتو ں کی آشیروات سے ہر وہ منصوبہ بناتی اور چلاتی رہی ہے جس سے ملک و قوم کو حتی المقدور نقصان پہنچا ۔ انہو ں نے کہاکہ آج الطا ف حسین کی اصلیت دنیا کے سامنے آگئی ہے اور ہر کوئی محب وطن پاکستانی اس کا اصل چہرہ جا ننے کے بعد اس سے نفرت اور حقارت کا جذبہ رکھتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ 3 ما رچ 2016 کا دن محض پاک سرزمین پا رٹی کے لیے یوم تشکر ہی نہیں بلکہ ہر سیاسی جما عت کو اس پر رب اور پاک سرزمین پارٹی کے قائدین کا شکر گزار ہونا چاہیے جنہو ں نے کراچی و پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے والے نا سور کو منظر عام پر لایا اور آج کراچی میں وہ ماضی جیسی صورتحال نہیں ہے اور نہ ہی لو گو ں کے دلو ں میں ایم کیو ایم یا اس کی قیادت کا خوف ہے ۔ آج ایک سال کے بعد دو افراد پر مشتمل پاک سرزمین پارٹی لاکھو ں روشن ضمیر افراد کی آواز بن چکی ہے برطانیہ اور یو رپ میں تیزی سے پھیل رہی ہے ہر آنے والا لمحہ پارٹی کی فتح و کامرانی کی نوید بن کر ابھر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب ہم ایک پر امن خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل حاصل کرلیں گے ۔تقریب کے اختتام پر پاک سرزمین پارٹی کے قائدین نے یوم تشکر پاکستان کے موقع پر کیک بھی کا ٹا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker