یو۔کے نیوز
وطن عزیز کی ترقی کے لیے قائد کے رہنما اصول ایمان اتحاد اور تنظیم عملی طور پر اپنانا ہو نگے ، سید احمد معروف
وطن عزیز کی مزید ترقی کے لیے قائد کے رہنما اصول ایمان اتحاد اور تنظیم عملی طور پر اپنانا ہو نگے ، سید احمد معروف
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) دنیا بھر کی طرح یو م پاکستان کے حوالہ سے اہم تقریب پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں انعقا د پذیرہوئی اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان نے سا نحہ پشاور میں زخمی ہو نے والے طا لب علم ولید خان کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم سربلند کرتے ہو ئے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ صدر و زیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے یوم پاکستان کے حوالہ سے پیغاما ت شرکاء کوپڑھ کر سنا ئے گئے ۔ اس موقع پر کونسلر حبیب الرحمن، اظہر محمود ، محمد غالب ، راجہ گلتاسب خان، چو ہدری منظور حسین ، قا ضی عبد الحفیظ ، اعجا ز جتوئی ، صاحبزادہ پیر طیب الرحمن قادری، مخدوم چشتی، مسز طلعت سلیم، مسز سریہ ابراہیمی ، مسز شازیہ معروف، پاسٹر اجمل چغتائی ، افضال چغتائی ، فہیم کیانی ، فہمیدہ احمد، کمیلا رحمان، قاری محمد اشتیا ق، مسز سمیرا فرخ ،راجہ محمد اشتیا ق ، راجہ محمد صابر ، شازیہ ، رفعت خان، میمونہ خان، چو ہدری محمد عظیم، ساجد یونس، محمد عما ر عارف، نعمان ملک، سمیر، صاحبزادہ رفیق چشتی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر قو نصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف اور وائس قونصل جنرل آف پاکستان میا ں عظمت فاروق نے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خو شحالی کے لیے تا رکین وطن پاکستانیو ں کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وطن عزیز کو دشمن کی میلی آنکھ سے محفوظ بنا نے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم ایک پرچم تلے متحدو منظم ہو نا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان نے امن کے قیام اور رواداری کے فروغ کے لیے بہت زیادہ قربانیا ں دی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہمیں اپنے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے بانی پاکستان قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے تین بنیادی رہنما اصول ایمان اتحا د اور تنظیم عملی زندگی میں اپنا نا ہو نگے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی افواج انتہا ئی جا نفشانی اور ہمت و جرت کے ساتھ وطن عزیز کی سرحدو ں کی حفا ظت کے لیے شب و روز کوشاں ہے کوئی بھی ملک دشمن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ برطانیہ اور یو رپ میں مقیم ہما ری جواں سال نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم پر توجہ دیں۔ تقریب کے اختتام پر 70 سالہ جشن کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمہ اور اس کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔