یو۔کے نیوز

ایم کیو ایم کے میڈیا ہا ئوسز پر شدت پسندانہ حملوں کے خلا ف برطانوی صحافی سراپا احتجاج

Local Media Representatives demonstrate against MQM in UK

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے اشتعال انگیز بیانا ت پرپا رٹی کارکنان کے میڈیا ہا ئو سز پر شدت پسندانہ حملوں کے خلا ف مقامی صحافتی کمیونٹی نے برمنگھم میں احتجاج ریکا رڈ کرواتے ہو ئے پاکستانی حکومت کے نما ئندہ خصوصی قونصل جنرل آف برمنگھم سید احمد معروف کو شکایا ت پر مبنی تحریری خط پیش کیا جس میں وفا قی و سند ھ حکومت سے ایم کیو ایم کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو روکنے اور میڈیا ہا ئوسز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا گیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے کی قیا دت نمائندہ خصوصی اے آر وائے عمران خالد نے کی جبکہ اس موقع پر سنیئر صحافی ساجد یوسف ، زاہد خٹک ، آصف محمود ، صائمہ ہا رون ، رباب اسلم ، راجہ ناصر محمود ، رفعت مغل ، ناصر خان، راجہ حق نواز جانباز ، صاحبزادہ محمد رفیق چشتی ، چو ہدری شاہنواز ، ابرار مغل اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی اظہا ر پر حملہ کرنے والے کسی بھی رحم و کرم کے مستحق نہیں ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی میں آئے دن میڈیا ہا ئوسز اور صحافیوں پر شدت پسندانہ حملے کیے جا تے ہیں جن کی وجہ سے کئی ورکر صحافی اپنی زندگی کھو بیٹھے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایسے منفی اقداما ت کو ہمیشہ ہمیشہ روکنے کے لیے مو ئثر اقداما ت اٹھانا ہو نگے تا کہ آئندہ کوئی بھی سیاسی و مذہبی جما عت میڈیا ہا ئوسز پر حملہ آور ہو نے سے مکمل طور پر گریز کرے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وفاقی اور سندھ حکومت انتہا پسند تنظیمو ں کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لا تے ہو ئے عملی اقداما ت اٹھا ئے تا کہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا ئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker