یو۔کے نیوز
نوجوان مصنف سید کا شف سجا د کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی ملا قات
گریٹر ما نچسٹر (ایس ایم عرفان طا ہر سے )نوجوان مصنف سید کا شف سجا د کی وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہبا ز شریف سے خصوصی ملا قات تفصیلا ت کے مطابق بر طا نیہ سے گئے ہو ئے نوجوان مصنف سید کا شف سجا د نے وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف سے انکے دفتر میں جا کر خصوصی ملا قات کی معروف ٹی وی اینکر پرسن سہیل وڑا ئچ ، طا ہر چو ہدری اور برادر اکبر سید فرخ سجا د بھی انکے ہمراہ موجود تھے سید کا شف سجا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی حالیہ تحریر میری پہچان پاکستان کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی ۔ سید کا شف سجا د کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور یو رپ میں مقیم نوجوان پاکستانی تمام شعبہ ہا ئے زندگی کے اندر کا رہا ئے نمایا ں سرانجام کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں چلے جائیں تو ہما ری شناخت صرف ایک ہے اور وہ محض پاکستانی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی روایت ثقافت فنون لطیفہ اور درآمداد کو بین الا قوامی سطح پر متعارف کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ برطانیہ اور یو رپ میں بسنے والے پاکستانی آج پاکستان میں سرمائیہ کا ری کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اگر حکومت ان کو سہولیا ت فراہم کرے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان پر کوئی بھی مصیبت یا مشکل کی گھڑی آئی تو تا رکین وطن کو سرفہرست پا ئیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہبا ز شریف نے نوجوان مصنف سید کا شف سجا د کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے انکے پروجیکٹ میری پہچان پاکستان کے حوالہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کروائی ۔ اس موقع پر سید کا شف سجا د نے اپنی کتاب میری پہچان پاکستان وزیر اعلیٰ پنجا ب کو پیش کی جس پر میا ں شہباز شریف نے نوجوان مصنف کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہو ئے تا رکین وطن کو درپیش مسائل ترجیحی بنیا دو ں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا