یو۔کے نیوز
خدا اور رسول سے محبت کرنے والا انسانو ں سے نفرت نہیں کرتا ،صاحبزادہ پیر نو ر العا رفین صدیقی
پیٹر برا ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) خدا اور رسول سے محبت کرنے والا انسانو ں سے نفرت نہیں کرتا ، خدا اور رسول سے محبت کا تقا ضا ہے کہ انسان اپنے ظاہر و باطن کو ایسا بنا لے جیسا کے اس کے مذہب کا حکم ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر جانشین حضور شیخ العالم صاحبزادہ پیر نو ر العا رفین صدیقی نقشبندی سجا دہ نشین آستانہ عالیہ نیریاں شریف ، چیئرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی نے یہا ں مرکزی جا مع مسجد فیضان مدینہ میں پیر علا ئو الدین صدیقی نقشبندی ؒ کے ختم پاک کے موقع پر اپنے اول درس مثنوی شریف کے آغاز پر شرکاء محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض خلیفہ مجا ز حضور شیخ العالم ؒ علامہ محمد نواز ہزاروی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر علامہ سید اسد علی شاہ، مفتی اعظم برطانیہ مفتی یا ر محمد قادری، علامہ غلام ربا نی افغانی ،خلیفہ محمد شبیر، حافظ محمد عثمان ، مولانا عبد المتین ، ابو بکر جہا نگیر، محمد تنویر ، محمد جنید ، ضیاء الحق قریشی، محمد اسماعیل یاسین ، مفتی اختر محمود علوی ، محمد عمر حیا ت بٹ، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی، محمد ابرار احمد، چو ہدری محمد عبد المقدس، مولانا حافظ بلال نقشبندی ، محمد عاطف یونس، حافظ علی محمد قادری، ڈاکٹر طا رق محمود ، علامہ قاری واجد چشتی، قاری شہزاد قادری، مولانا ناظم حسین صدیقی، محمد نا صر صدیقی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر نو ر العارفین صدیقی نے کہا کہ ایمان کی تروتا زگی اور عقیدے کی پختگی کے لیے محض خدا اور رسول سے محبت کا دعویٰ ہی نہیں بلکہ عملی زندگی میں دونوں کے احکاما ت اور تعلیما ت کو سچے دل سے تسلیم کرنا ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ قلوب و اذہان سے جب برائی اور بدی کا زنگ صاف ہوجا تا ہے تو انسان کا اندر اور با ہر فطری طور پر یکساں دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام محض علم کا ہی نام نہیں ہے بلکہ یہ تو خالصتا عمل کا نام ہے ۔ علامہ نوا ز ہزاروی نے کہاکہ حضور شیخ العالم کا مقام و مرتبہ موجودہ اولیا ء کرام اور مشائخ عظام سے اسلیے بھی منفرد اور جداگا نہ ہے کہ انہو ں نے خانقاہ کا متولی ہو نے کے ساتھ ساتھ نہ صرف مساجد اور مدارس قائم کیے بلکہ سکول کالج یونیورسٹیا ں اور ہسپتال بھی تعمیر کیے تاکہ انسانیت کو زیادہ سے زیادہ نفع پہنچا یا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ ان کے فلا ح انسانیت اور دین کی تبلیغ و ترویج کے حوالہ سے جا ری کردہ مشن کو آگے بڑھا نے کے لیے تمام مریدین متعلقین ، متوسلین کو اپنے حصے کا کام سرانجام دینا ہو گا ۔ اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ یا ر محمد قادری ، علامہ سید اسد علی شاہ، علامہ غلام ربانی افغانی، علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، مفتی اختر محمود علوی ، محمد نا صر صدیقی ،چو ہدری عبد المقدس اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے حضور شیخ العالم پیر محمد علا ئو الدین صدیقی کی گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ان کے مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔