یو۔کے نیوز

امت مسلمہ کو اختلاف انتشار اور افتراق سے بچانا ہو گا ،جما عت اہل سنت برطانیہ

برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) امت مسلمہ کو اختلا ف انتشار اور افتراق سے بچانا ہو گا ، مذہبی نسوس اور اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ہے لیکن فقی جزیات کو اتحاد امت کے لیے استعمال میں لا یا جا سکتا ہے ۔ علمی اور فکری اختلا ف علماء و مشائخ میں چلتا آرہا ہے لیکن اس میں عوام الناس کو حصہ لیکر اسے زیادہ طول نہیں دینا چاہیے ۔ جوا ں سال نسل کو بد عقیدگی اور بد مذہبی سے بچا نے کے لیے ہمیں اتحاد امت کے لیے موئثر اقداما ت اٹھانا ہو نگے ۔ ان خیالا ت کا علماء کرام نے یہا ں ادارہ مصبا ح القرآن میں عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین ادارہ مصباح القرآن برطانیہ الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری ، مفتی یا ر محمد قا دری ،صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، علامہ مفتی رسول بخش سعیدی ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی ، علامہ غلام ربا نی افغانی ، علامہ محمد حنیف مدنی، الشیخ محمد عمران ابدالی، علامہ حافظ محمد عنا یت علی ، حافظ غلام رسول، اما م شاہد تمیز، صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ، مولانا نیا ز احمد صدیقی، صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین صدیقی، امام اعجا ز احمد شامی، علامہ محمد سجا د رضوی، حاجی منیر حسین، چوہدری محمد عظیم، الشیخ محمود رشید، علامہ ساجد حسین ظفر،علامہ خورشید عالم، مولانا شاہجہا ں مدنی، مولانا فضل قیوم سبحانی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ علامہ غلام ربانی افغانی نے کا کہنا تھا کہ حق با ت پر با طل کے خلا ف ڈٹ جانا ہی ہما رے دین اور ایمان کا تقا ضا ہے ۔ مفتی یا ر محمد قا دری کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو پریشانی کی ضرورت نہیں ہے اتوار کے روز عید منا نے والے حق پر تھے ۔ صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت ہم سے اتحاد امت کا متقاضی ہے عید الفطر یا کسی بھی تہوار کے با عث امت میں اضطراب اور تقسیم درست نہیں ہے ہمیں اپنے اختلافات مل بیٹھ کر مٹانا ہو نگے ۔ الشیخ محمود رشید کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ تنازعات اور اختلافات مذہبی و اخلاقی طور پر درست نہیں ہیں ۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج مسلم امہ کو جہا ں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے لیے مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے اس مشکل وقت میں آپسی اتفاق و اتحاد د بے حد ضروری ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ عالمی تناظر میں اسلام کے خلا ف سازشیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں جن کو شکست دینے کے لیے ہمیں ایک پیچ پر متحد ہو نا پڑے گا ۔ فقی یا فروعی اختلافات سوشل میڈیا پر اچھا لنے کی بجا ئے ایک بند کمرے میں بیٹھ کر بھی با آسانی حل کیے جا سکتے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر اتحاد امت مسلمہ اور عالمی امن عامہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker