سیاست
سابق وزیر تعلیم آزادکشمیر مطلوب انقلابی خالق حقیقی سے جاملے
اسلام آباد( سیاسی رپورٹ) سابق وزیرِ تعلیم، مرکزی سنیئرنائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرمحمد مطلوب انقلابی راولپنڈی سی ایم ایچ ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم، بے نظیر بھٹو شہید کے ایک نظریاتی کارکن تھے۔ ذرائع کے مطابق مطلوب انقلابی اپنے آبائی گاو ں کھوئی رٹہ میں اپنے گھر کی چھت سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی اور نازک حالت میں راولپنڈی نجی ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو تین ایام سے انکی صحت علاج معالجہ کے باوجود بحال نہ ہوسکی اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوموار کے دن خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کا نماز جنازہ کھوئی رٹہ گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔ مقتدر سیاسی حلقوں نے مرحوم کی وفات پر انتہائی افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔