یو۔کے نیوز
عبد الستار ایدھی نے انسانیت کے لیے بے مثال خدما ت سرانجام دیں، پیر محمد علا ئوالدین صدیقی
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عبد الستار ایدھی نے انسانیت کے لیے بے مثال خدما ت سرانجام دیں، دنیا ئے فانی سے چلے جانے کے بعد بھی اپنی اچھائی کے باعث اچھےناموں سے یا د کیا جا رہا ہے ۔ جو شخص انسانیت کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کا م کرتا ہےتو وہ مرتا نہیں بلکہ بعد از مرگ حیات جاوداں کا مصداق ٹھہرایا جا تا ہے۔ ایدھی نے اپنی بساط اور ہمت سے بڑھ کر دوسرے انسانوں کی مدد کی یہ اوصاف انسانی زندگی اور آخرت کی کامیابی کے لیے عظیم سرمائیہ ہیں جو ابد تا از ل صدقہ جاریہ بن کر انسان کو مرنےکے بعد بھی نامہ اعمال میں ثوا ب کے اضا فے کا باعث بنتے ہیں ۔ انہو ں نے سفید پو شی ، غربت اور سادگی کےباوجود بہت سارے امراء اور صاحب ثروت افراد سے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کا حق ادا کیا ان کو تنقید کا نشانہ بنانےوالے اپنی اصلا ح کرتے ہو ئے اپنی ذمہ داریوںپر توجہ دیں کیونکہ تنقید کرنا آسان جبکہ عملی خدما ت سرانجام دینا انتہائی مشکل اقدام ہے ۔