یو۔کے نیوز

تعلیم تا ریک ماضی اور حال کو روشن مستقبل میں تبدیل کرسکتی ہے، امجد احمد

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) الفرقان کمیونٹی کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعاما ت امجد احمد کی زیر سرپرستی مقامی ہال میں انعقاد پذیرہوئی ۔ اس موقع پر بچو ں اور بچیو ں کی تعلیم اوردیگر مثبت سرگرمیو ں میں نمایا ں پو زیشنز پر ان کو انعامات اورتو صیفی اسنا د سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سماجی سیاسی مذہبی و کا روبا ری شخصیا ت کے ساتھ ساتھ طلبا ء و طالبا ت کے والدین اور عزیز و اقرباء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کا با قاعدہ آغاز تلا وت کلام پاک سے کیا گیااور تلا وت کی جا نے والی آیا ت کا ترجمعہ بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ممتاز علمی شخصیا ت ڈاکٹر جعفر قریشی ، شیخ بخاری، ڈاکٹر خرم بشیر ، بیرسٹر رشید مرزا اور دیگر کا کہنا تھا کہ تعلیم تا ریک ماضی کو روشن مستقبل میں تبدیل کرسکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مومن کا ہر لمحہ علم کا پیغام دیتا ہے ہر آنے والا کل گزرے ہو ئے کل سے بہتر ہو نا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسان کی زندگی کا مقصد یہی ہو نا چاہیے کہ وہ ایک اچھی اور با کردار زندگی بسر کرے اور موت کے بعد بھی اسے اچھے نام سے یا د کیا جا ئے ۔ انہو ں نے کہاکہ جواں سال نسل کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی اور بنیا دی تعلیما ت سیکھتے ہو ئے اپنی عملی زندگی میں انہیں اپنا ئیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ہم اپنے علم اور عمل کے زریعہ سے ہی دوسروں سے مختلف مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہر کامیاب زندگی کے پیچھے ایک جہد مسلسل اور استقا مت کا ر فرما ہو تی ہے ۔ کسی بھی اچھے مقصد کے حصول کے لیے کی گئی محنت خالق و مالک رائیگا ں نہیں جا نے دیتا ۔ انہو ں نے کہاکہ علم وہ ہے جونہ صرف انسان کے کام آئے بلکہ دوسروں کے لیے بھی نفع کا باعث بنے۔ انہو ں نے کہاکہ جو لوگ اسلام کے نام پر دہشتگردی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں ان میں بنیا دی طور پر حقیقی اسلامی تعلیما ت کی کمی ہے ۔ اسلام اور رسول اللہ کا پیرو کا ر کبھی بھی دہشت و وحشت کو پھیلا نے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حقیقی علم ہمیں امن و محبت ، صبر و برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ علم نہ صرف انسان کے شعور میں اضا فے کا با عث بنتا ہے بلکہ اسے ایک کامیاب اور با کردار تربیت یا فتہ زندگی گزارنے کا بھی طریقہ و سلیقہ مہیا کرتا ہے ۔اس موقع پر مختلف کلاسز پرائمری و دیگرمیں نما یا ں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعاما ت سے بھی نوازا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر استاد اسامہ نے عالمی امن کے قیام اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور روشن مستقبل کیلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker