یو۔کے نیوز
صوفیا ء اور اولیاء اللہ کی صحبت اختیار کرنے والا کبھی بھی دہشتگرد یا انتہا پسند نہیں ہوسکتا ،سید علی رضا بخاری
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اولیا ء اللہ کی صحبت اختیا ر کرنے والا کبھی بھی دہشتگرد انتہا پسند یا بے راہ روی اور گمراہی کا شکا ر نہیں ہو سکتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر سجا دہ نشین بساہا ں شریف و ممبر آزادکشمیر اسمبلی پروفیسر پیر سید محمد علی رضا بخاری نے یہا ں قا دریہ ٹرسٹ میں فخر الا ولیا ء حضرت خواجہ پیر محمد فضل الرحمن قا دری اور حضرت پیر سید ابو الحسن محمد سعید بخاری ؒ کے عرس مبارک کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری قا ئمقام امیر جما عت اہل سنت برطانیہ نے سرانجام دیے ۔جبکہ اس موقع پر مفتی محمد گل رحمن قا دری ، خلیفہ آفتا ب سرمد ، پروفیسر محمود اختر ہزاروی ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی ، علامہ حافظ سعید احمد مکی ، خلیفہ حاجی محمد شبیر، حاجی محمد قمر الزمان ، زاہد چوہدری ، حافظ قاسم صدیق چشتی ، ذوالفقار علی ، حاجی محمد رمضان، راجہ جا وید اقبال اوورسیز ایم ایل اے، حاجی منیر حسین، کونسلر محمد عظیم، راجہ محمد اشتیا ق، قاری عبد لمنان، حافظ عبد الرئو ف، چو ہدری محمد عارف،ملک فتح محمد،حما د رضا صدیقی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پروفیسر پیر سید محمد علی رضا بخاری نے کہاکہ اصلا ح احوال کے لیے کسی نیک انسان کی نسبت سنگت اور نگا ہ عنا یت بے حد ضروری ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اولیاء اللہ کے آستانے اور مزارات امن و محبت اور پیغام انسانیت کی نشانیا ں ہیں ان پر حملہ کرنے اور شہید کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ہیں۔نوجوان نسل کو انتہا پسندی دہشتگردی اور بے راہ روی سے بچانے کے لیے صوفیاء اور اولیاء اللہ کی تعلیما ت کو فروغ دینا ہو گا۔ عرس پاک کی اس روحانی و مذہبی تقریب سے قائمقام امیر جما عت اہل سنت برطا نیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، علامہ مسعود اختر ہزاروی ، علامہ مفتی نصیر اللہ نقشبندی،علامہ ضیاء الاسلام ہزاروی ، حافظ محمد سعید احمد مکی اور دیگر نے خطابا ت کرتے ہو ئے بزرگان دین کی اسلام کے لیے گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ عرس مبارک کے اختتام پر فخر الا ولیا ء حضرت خواجہ پیر محمد فضل الرحمن قادریؒ اور حضرت پیر سید ابو الحسن محمد سعید بخاری ؒ کے بلندی درجا ت اور ان کے فیو ض و برکات کے حصول کے لیے خصوصی دعا کرتے ہو ئے لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔