ورلڈ نیوز

آزادکشمیر کابینہ میں توسیع،تین وزیر ایک مشیر

مظفرآباد(سپیشل رپورٹ )آزادکشمیر کابینہ میں توسیع، چوہدری محمد سعید، سید شوکت علی شاہ، ناصر ڈار وزیر جبکہ خان بہادر خان مشیر برائے وزیراعظم تعینات جبکہ آزادکشمیربیورو کریسی میں اعلیٰ سطحی تبادلےتفصیلات کے مطابق سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منصور قادر ڈار کو تبدیل کر کے سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیاگیا۔سیکرٹری زکوٰۃ و عشر ، سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ محمد احسن کو تبدیل کر کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت ، معدنیات غلام بشیر مغل کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری زکوٰۃ و عشر، سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے نوٹیفکیشن جاری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker