یو۔کے نیوز

بالسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام بزرگ شہریوں میں بین المذاہب کرسمس فوڈ پیک تقسیم کیے گئے


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) با لسل ہیتھ فورم کے زیر اہتمام بزرگ شہریوں میںبین المذاہب کرسمس فوڈ پیک تقسیم کیے گئے ۔معروف گاڑیو ں کی کا روبا ری کمپنی جا گوور لینڈ روور کے تعاون سے یہ فوڈپیک تیا ر کئے گئے تھے ۔اس حوالہ سے پہلے با لسل ہیتھ نیبر ہوڈ میں ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی جو طویل عمری کے ساتھ ساتھ تنہا ئی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ کرسمس کی خوشیو ں میں انہیں بھی شامل کرنے کے لیے بالسل ہیتھ فورم ، اسلامک ہیلپ ، با ہو سنٹر ،چرچ آف انگلینڈ اور دیگر کی رضا کا رانہ ٹیمو ں کے زریعہ سے مشترکہ طور پر یہ کرسمس فوڈ پیک ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچا ئے گئے تا کہ انہیں اس خوشی کے موسم میں احساس محرومی نہ رہے اور وہ خود کو تنہا محسوس نہ کریں ۔ فوڈ پیک کی فراہمی سے بزرگ خاندانو ں میں خوشی کی ایک لہر سی دوڑ پڑی اوراپنے گھروں میں بڑے دن کی آمد سے قبل یہ خوبصورت تحفہ دیکھ کر انہو ں نے انتہائی مسرت کا اظہا ر کیا ۔ چیف ایگزیکٹو بالسل ہیتھ فورم عبد اللہ رحمن کی زیر قیا دت رضا کا رانہ ٹیم میں شامل صبح راسب چیئرپرسن بالسل ہیتھ فورم، عبد الحمید، محمد نواز ، سنجیر ڈھوگل، پیٹرک ونگ، عمران بوٹا ، عماد چو ہدری، صابرا خاتون، حسنین سلطان، شہناز آصف ، جین ویلس، سرایا حسین، ربیہ لطیف، جسیکا فوسٹر اور دیگر کا کہنا تھا کہ کسی کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ لا نا بھی بہت بڑا صدقہ جا ریہ ہے ۔ہمارااپنے ہمسائوں کے ساتھ حسن سلوک انسانیت کا تقاضہ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker