یو۔کے نیوز
گیتو ں بھری شام صابر مرزا اور امیت چکرابرتی کے نام
برمنگھم (ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مشرقی ہم آہنگی میوزک اکیڈمی کے زیر اہتمام غزل اور گیتوں کی ایک حسین شام معروف پاکستانی نثراد برطانوی فنکا ر صابر مرزا او ربھا رتی فنکا ر امیت چکرابرتی کے نام انعقاد پذیر ہوئی جس میں مقامی اور گردونواح سے آئی ہوئی سیاسی سماجی کا روباری اور صحافتی شخصیا ت نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی نثراد برطانوی اور بھا رتی فنکا ر نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہو ئے شا ئقین کے دلو ں کو بے حد محظوظ کیا ہر کوئی ڈھول کی تھا پ اور مدھر بھرے گیتوں کی آواز پر جھومتا اور گا تا ہوا دکھائی دیا ۔ محفل میں غزل گا ئیکی ، پنجابی فوک گیت اور دیگر گانو ں نے سننے والوں کو داد و تحسین پر مجبور کر دیا ۔ اس موقع پرممتاز ریڈیو پریذینٹر محمد ایوب ایم بی ای ، ٹی وی آرٹسٹ محمد عرفان بٹ ، شاعر محمد ایو ب کلیار ،سماجی خاتون شگفتہ حامد خان، شاہ فیصل ، مسز سریہ،شکیل ڈار اور دیگرنے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی محمد ایوب ایم بی ای نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان ایک عظیم فنکار تھے جن کے جانے کے بعد فن کی دنیا میں ایک بہت بڑا خلاء پیداہو گیا تھا ۔ جسے پر کرنے والے فنکا ر آج بھی اپنی محنت و لگن سے کوششیں جا ری رکھے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ فن کی دنیا سے پیا ر کرنے والو ں کی کمی نہیں لیکن صلاحیتو ں کے حامل فنکا رو ں کو داد و تحسین اور عوامی حوصلہ افزائی ہی بلند پا ئیہ مقام سے نوازتی ہے ۔ انہو ں نے صابر مرزا کی موسیقی کے شعبہ کے لیے گرا ں قدر خدما ت کو بے حد سراہا ۔ عرفان بٹ نے کہاکہ دیا ر غیر میں اپنی ثقافت روایا ت فنون لطیفہ اور دیگر فنون کو اجا گر کرنے کے لیے محب وطن افراد کو کوششیں جا ری رکھنی چاہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ آنے والی نسلو ں کو اپنے ہیروز اور قیمتی اثا ثے سے وابستہ رکھنا ہی ہما ری جیت ہے ۔ اس موقع پر پاک بھا رت کشیدگی کے خاتمہ میں دونوں اطراف کے فنکا رو ں کو کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا