یو۔کے نیوز
بچو ں میں جذبہ خودی اجا گر کرتے ہو ئے انکا اعتماد بحال کرنا ہو گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر برنا رڈوز
لندن ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بچو ں میںجذبہ خودی اجا گر کرتے ہو ئے انکا اعتماد بحال کرنا ہو گا ، کسی بچے کا مستقبل اسکے ماضی کو دیکھ کر نہیں بلکہ موجودہ حالا ت کے تنا ظر میں اس کو یقین محکم کے ساتھ آگے بڑھنے کی امید بیدار کرنا ہوگی ۔ گیا رہ سے اٹھا رہ سال کے 80 فیصد بچو ں میں اعتما د کی کمی ہے جس سے وہ اپنے خواب پو رے نہیں کر پا تے ہیں ۔ان خیا لات کا اظہا ر بچوں کی عالمگیر برطانوی فلاحی تنظیم برنارڈوز کے زیر اہتمام تنظیم کی دس سالہ منصوبہ بندی کے اعلان اور Blive in Me مہم کے آغاز کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر تنظیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جا وید خان کا کہنا تھا کہ ہما ری تنظیم بچو ں کی حقیقی تعلیم و تربیت اور ذہنی و فکری ترقی کیلیے شب و روز مصروف عمل ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بچو ں کی بنیا د درست نہ ہو نے کے باعث بعض اوقات وہ احساس کمتری اور دیگر منفی سرگرمیوں کا شکا ر ہو جا تے ہیں جس کی بدولت وہ اپنی زندگی کے خواب پو رے نہیں کر پا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ وہی بچہ اپنے مستقبل اور منزل کا تعین کر سکتا ہے جسکا بنیا دی طور پر ویثرن واضح ہو ۔ انہو ں نے اپنی دس سالہ منصوبہ بندی کا اعلان کرتے ہو ئے کہاکہ مخیر حضرات اور با اثر اداروں کی معاونت اور امداد سے ہم آمدہ سالو ں میں تنظیم کی آمدن میں 400 ملین پونڈ تک اضافہ ، زیر کفالت بچوں کی تعداد تین لاکھ تک بڑھا نے اور مزید بہتری کے منصوبہ جات شامل ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ یہ تمام تر حکمت عملی بچو ں کے مسائل اور مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے باقاعدہ اعداد و شما ر اورجا ئزہ کے بعد ترتیب دی گئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے میں دو سال کا عرصہ لگا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دولاکھ چالیس ہزار بچو ں اور انکے والدین کی کفالت کرنے والی 150 سال سے قائم شدہ فلاحی تنظیم برنا رڈوز قابل فخر ادارہ ہے ۔ برنا رڈوز نے 1882 میں سب سے پہلے ایک اقلیتی بچے کی کفالت سے اپنی خدما ت کا آغاز کیا 1888 میں معزور بچو ں کے لیے ایک ہنر مند ی کا ادارہ قائم کیا ۔ 1994 میں چا ئلڈ سیکس کے حوالہ سے پیدا ہو نے والی خرابیو ں کو اٹھایا ۔برنا رڈوز 150سالہ زندگی میں مجبور و بے کس اور تکا لیف کا شکا ر بچوں کی کفالت اور رہنمائی کے لیے پیش پیش ہے۔انہو ں نے کہاکہ برطانیہ بھر میں ایسے بچے موجود ہیں جن کو آج بھی ایسی فلاحی تنظیم کی رہنمائی اور معاونت کی شدید ضرورت ہے ۔ جس کے پیش نظر تمام مکاتب فکر کو چاہیے کہ اس تنظیم کا بھرپور ساتھ دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تنظیم کو مزید موئثر و فعال بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا ئے گا ۔ اس موقع پر برنا رڈوزکی زیر کفالت معذور بچے اسحاق کی آپ بیتی بھی منظر عام پر لائی گئی جبکہ اس اہم تقریب سے پالیسی اینڈ کمیونیکیشن ڈائر یکٹربرنا رڈوز جل ہا لمز ، سی ای او چلڈرن برطانیہ کیتھی ایو نز ، سی ای او برنا رڈوزآسٹریلیا ڈیر ڈری ، ادا کارہ ڈیبی ڈیگلس اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔