یو۔کے نیوز

بگ جونز میلہ پاکستان اور بھا رت کے ستر سالہ جشن آزادی کے نام

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) عظیم الشان اور فقیدالمثال بگ جونز میلہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کینن ہل پارک میں انعقا د پذیر ہوا ۔تقریب کا با قا عدہ افتتا ح لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر اینے انڈرووڈ نے دیگر معزز مہمانو ں کے ہمراہ کیا۔ میلے کو اسلامی جمہو ریہ پاکستان اور بھا رت کے ستر سالہ جشن آزادی سے منصوب کیا گیا ۔ ننھے منے بچو ں نے پاکستان اور بھا رت کے پرچم اٹھا رکھے تھے افتتا حی تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

جس سے پاکستان اور بھا رت کو دوستی اور امن کا عالمگیر پیغام دیا گیا ۔ اس موقع پرکونسلر رابر ٹ ایلڈن لیڈر آف ٹوری پارٹی برمنگھم سٹی کونسل، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ظفر اقبال ، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر محمد ادریس، کونسلر بشارت داد،کونسلر اعظمیٰ احمد، نذیر اعوان، محمد علی ، ما جد مجید حسین، عنبرین خان، صفہ بابر، کونسلر بریٹ او ریلے ، روبینہ خان، رفعت مغل، مسز رانی عارف، محمد نواز، چو ہدری عارف داد، وحید سلیم، ساجد یونس، غزالہ احمد، نجمہ حفیظ ، رضیہ طارق ہدایت، مبشر صدیق، محمد سلیم، اکرام مرزا، راجہ خان، امر خان اعوان، عیسیٰ سلیمان، نجا بت، واجد اقبال، تنویر علی ، سرفراز علی، الطاف حسین،حافظ سعید احمد مکی،شہلا گل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔جبکہ ملکیت سنگھ، عمران خان، رمیت، روچ کلہ ، رومہ ، آصف خان، ہنٹرز اور دیگر فنکا رو ں نے بھرپور انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہو ئے شائقین سے داد و تحسین وصول کی ۔ بگ جونز میلہ مثبت سرگرمیو ں کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی رواداری اور محبت و امن کا ایک عملی مظاہرہ دکھائی دیا ۔ جس میں مختلف مذاہب نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیا ں تقسیم کیں ۔

اس موقع پر عوام الناس کو شعور و آگہی اورقومی ادارو ں کے مابین روابط کے حوالہ سے برطانوی رائل نیوی ، ویسٹ مڈلینڈ پولیس ، ایس ٹی جونز ایمبو لینس ، انزل بیگم فا ئو نڈیشن اور دیگر اہم ادارو ں کے سٹالز اور ڈسپلے سنٹر بھی موجود تھے جہا ں دلچسپی رکھنے والو ں کے لیے معلومات مہیا کی گئی تھیں۔ پاکستان بھا رت اور برطانیہ بھر سے آئے ہو ئے فنکا رو ں نے شرکاء پر اپنی آواز کا سحر طا ری کردیا ۔ معروف پاکستانی فنکا ر ابرار الحق نے اپنی پرفا رمنس سے میلے کی رونق کو دوبالا کردیا ۔ ہزارو ں افراد کا سمند راتفا ق و اتحاد اور امن و محبت کی عملی تصویر دکھائی دیا ۔ شرکاء نے بگ جونز انتظامیہ جہا نگیر صادق، با بر صادق اور میلہ کی چیئرمین کونسلر مریم خان اور انکی تمام کہنہ مشق ٹیم کو دلی مبارکبا د پیش کی ۔ اس موقع پر بگ جونز انتظامیہ نے آمدہ سال میں اسے مزید بہتر اور کامیاب بنا نے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker