یو۔کے نیوز

برطانوی افواج کے لیے ایشیائی سپاہیو ں کی خدما ت نا قابل فراموش ہیں ،جنرل نوجی

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) برطانوی افواج کے لیے ایشیائی سپاہیو ں کی خدما ت نا قابل فراموش ہیں ، پاکستان بھا رت بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانو ں کو چاہیے کہ اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے برطانوی افواج میں شمولیت اختیار کریں ۔ ہر برطانوی شہری بلا امتیا ز اپنے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفا ظت اور سلامتی کے لیے اپنی محب وطن افواج کو مضبوط بنا ئے ۔ برطانوی افواج محظ جنگ و جدل ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات سیلا ب زلزلہ اور دہشتگردی و انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت کوشا ں ہے ۔ ہر سپاہی کے لیے اپنے ملک و قوم کا تحفظ اور بقا ء اولین ذمہ داری ہے جس کیلیے وہ اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نہیں کرتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر لیفٹیننٹ جنرل نوجی نے یہا ں مقامی ہال میں برطانوی افواج اور ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہریو ں کے آپس میں باہمی روابط کے سلسلہ میں منعقدہ اہم نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان بھا رت بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے برطانوی نثراد شہریوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ اس موقع پر لا رڈ لیفٹیننٹ ویسٹ مڈلینڈز ، لارڈ میئر آف ڈڈلی ، کرنل رچرڈمے بیری ،کرنل رچرڈ جونز، میجر نو ید محمد ، میجر اینڈی جوہن سن، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ، ڈاکٹر جعفر قریشی ، راجہ محمد اشتیا ق، مخدوم چشتی، محمد علی ، فاروق خان، اعجاز صدیقی، آدم محمد، محمد عتیق عطا ری، زاہد خٹک،ناصر محمود راجہ،محمد بشارت اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر برطانوی بری فوج کے حوالہ سے تحقیقاتی بریفنگ دی گئی ۔برطانوی کرنل کا کہنا تھا کہ جنگ عظیم دوم اور اول میں ہما رے بڑوں نے پاکستانی نثراد فوجی آفیسرز کے ساتھ مل کر برطانیہ کے دشمن اور مخالفین کا نہ صرف مقابلہ کیا تھا بلکہ اس ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانو ں کے نذرانے بھی پیش کیے تھے ۔ اسلیے یہ انتہا ئی ضروری ہے کہ اسی ماحول اور خوشگوار یا د کو ترو تا زہ کرتے ہو ئے اس ملک میں رہنے والی ایشیائی جوا ں سال نسل برطانوی افواج میں شمولیت اختیا ر کرتے ہو ئے ملک و قوم کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانیہ میں رہنے والا ہر شہری چاہے وہ ابتدائی سطح پر کسی بھی ملک اور علا قے سے تعلق رکھتا ہو ہما رے لیے یکساں عزت و حیثیت کا حامل ہے ۔ اس لیے اس ملک کو بھی اپنا ملک سمجھتے ہو ئے ہمیں اس کے تحفظ اور مختلف نہج پر خدما ت پیش کرنے والے ادارو ں کو مکمل اتحا د و اتفا ق کے ساتھ مضبوط اور کامیاب بنا نا ہو گا ۔ اس موقع پر پاکستانی نثراد برطانوی شہریو ں کا کہنا تھا کہ اس ملک نے ہمیں امن و آشتی اور تمام سہولیا ت سے بھرپور زندگی کی تمام تر آسائش و آرائش دی ہیں اس کی بہتری اور امن کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں اپنا مو ئثر کردار ادا کرنا ہو گا ۔ راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ جس طرح پاکستان ہمیں جنم دینے والی ہما ری دھرتی ماں ہے اسی طرح برطانیہ ہما ری پرورش اور ہمیں چھت اور خوشگوار زندگی دینے والی ہما ری دوسری ماں ہے جس کی حفاظت اور بہتری کے لیے تگ و دو ہما ری اولین ترجیحات میں شامل ہو نا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ جس طرح اس ملک میں ہمیں تمام تر سہولیا ت اور وسائل میسر ہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس کی بہتری اور پا ئیدار امن کے لیے کوشاں موئثر ترین ادارے برطانوی افواج کی طرف راغب کیا جا ئے۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں بطور شہری ہم تمام تر آزادی کے ساتھ اپنے اپنے مذاہب کی پیروی کرسکتے ہیں بلا خو ف و خطر اسلیے ہما ری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ہمیں پرامن اور آرام دہ زندگی کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس ملک کی حفاظت کرنے والو ں کا ہر لمحہ شکریہ ادا کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker