یو۔کے نیوز
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلا ف بنا ت المسلمین کا 15 جنوری کو احتجاج کا اعلان
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) مقبوضہ کشمیر میں بھا رتی مظالم کی روک تھام اور کشمیریوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کے سلسلہ میں 15 جنو ری کو مشعل بردار جلو س نکا لنے کی یتا ری کے حوالہ سے ایک اہم جلا س مقامی ہال میں بنا ت المسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام انعقا د پذیر ہوا ۔ جس میں تحریک آزادی کشمیر میں متحرک تنظیما ت سیاسی و سماجی جما عتو ں کے نما ئندگا ن اور عوام النا س نے بھرپور شرکت کی ۔ چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ نے اجلا س کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ پہلی مرتبہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے خواتین میدان میں نکل آئی ہیں ۔ تمام کشمیری جما عتو ں اور انسانی حقوق کی تنظیمو ں کو اس مشعل بردار پر امن احتجاج کو کامیاب بنا نے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ یہ احتجاجی جلو س سٹاپ وار کولیشن اور بنا ت المسلمین کے با ہمی اشتراک سے 15 جنوری کو وکٹوریہ سکوئیر میں دن 3 بجے نکا لا جا ئے گا ۔ اس موقع پر تمام کشمیری سیاسی جما عتو ں کے نما ئندگان کونسلر محمد اخلا ق لیبر پارٹی، ڈاکٹر اقتدار کرامت چیمہ ڈائر یکٹر انسٹی ٹیو ٹ فا ر لیڈر شپ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ برطانیہ ، سبحان ملک شفیق ، کونسلر عاصم رشید، چو ہدری عبد الرحمن پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر ، کونسلر اظہر بڑالوی، فا ئزہ شاہد ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ، نجیب افسر جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل ، خواجہ انعام الحق جمو ں و کشمیر لبریشن کونسل ، انجم جرال پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ، راجہ اسحا ق صابر آل جمو ں وکشمیر مسلم کا نفرنس ، کونسلر ذاکر اللہ ، راجہ شوکت لبرل ڈیموکریٹ، رعنا شمع نذیر، نائب حسین مغل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ، انیلہ اسدوائس چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ، آمنہ ، ریحانہ شاہین ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ، مسز خورشید فاضل، گل حورم ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ ،میمونہ خان ڈائر یکٹر بنا ت المسلمین برطانیہ ، راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، محمد بلال نو شاہی سہروردی ،ذوہیب نمبردار ،مخدوم چشتی، حبیب الرحمن اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ پر امن احتجاجی مظاہرے کی کامیابی کے لیے موئثر کشمیری نما ئندہ جما عتوں کے قائدین نے اپنی آراء شامل کرتے ہو ئے اس کو کامیاب بنا نے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ اس موقع پر جمو ں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجا بت حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کے زریعہ سے بنا ت المسلمین کے اس مثبت اقدام پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔