ورلڈ نیوز

جنرل قمر جا وید چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل زبیر محمود چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی متوقع

پاکستان (انویسٹی گیشن سیل) لفٹینیٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا جارہا ہے ،اس سلسلے میں فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان عہدوں کیلئے زیرغور 4ناموں میں سے پہلے اور آخری نام پر دونوں طرف سے اتفاق ہوگیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اپنی گزشتہ 3سال کی کارکردگی اور دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے موزوں ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی ان عہدوں پر تعیناتی چاہتی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ متعلقہ لیفٹیننٹ جنرلزکے حوالے سے رپورٹس کی روشنی میں ان عہدوں پر تقرر کیلئے حکومت نے فوجی قیادت کا مشورہ قبول کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا جارہا ہے ۔موجودہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کے عہدوں کی معیاد 29نومبر 2016ء کو ختم ہورہی ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات موجودہ چیف آف آرمی سٹاف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے بعد سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہیں اوران کے عہدہ کی معیاد 13جنوری 2017ء کو ختم ہونے والی تھی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدہ پر تعینات ہیں ،وہ بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ بھی ہیں ، ان کے موجود ہ عہدہ کی معیاد 8اگست2017ء کو ختم ہوگی تاہم ممکنہ تقرریوں کے بعد لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ تین،3 سال کیلئے نئے عہدوں پر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker