یو۔کے نیوز

پاکستانی سفارتخانہ برمنگھم میں کرسمس تقریبا ت اور اہم پاکستانی شخصیا ت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

 

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) پاکستانی سفارت خانہ برمنگھم میں ایک خو بصورت بین المذاہب نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی مسیحی برادری کے ساتھ مل کر جہا ں کرسمس کی خوشیا ں بانٹی گئیں وہا ں پاکستان کے مختلف شعبو ں سے وابستہ قومی ہیروز اور فلمی ستاروں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے عالمگیر پیغام اور دعائیہ گیتو ں سے کیا گیا ۔ اس دوران مدر ٹریسا آف پاکستان عبد الستار عیدھی ، امجد صا بری ، شہلیلہ بلوچ، حنیف محمد، شمیم آراء، آرتھر نئیر، جنید جمشید اور دیگر کی پاکستان کے لیے نمایا ں خدما ت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان سید احمد معروف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہو ئے کہا کہ ایسی سرگرمیو ں سے مذاہب کے دوران ہم آہنگی اور رواداری کو فرو غ دیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے محسنو ں کو یا د رکھنا اور انکی خدما ت کا چرچا ہما ری قومی و اخلا قی ذمہ داری اور زندہ قوموں کا شعار ہے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اس تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے مستقبل قریب میں بھی ایسی تقریبا ت پاکستانی سفارتخانہ کے تعاون سے جا ری رکھنے پر زور دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker