یو۔کے نیوز

جنگ عظیم اول دوم میں برصغیر پاک و ہند کی برطانوی تعاون کیلیے خدما ت قابل ستائش ہیں ،رئیل ہیلپ ایجوکیشن ٹرسٹ

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) جنگ عظیم اول اور دوم میں بر صغیر پاک و ہند کی خدما ت با رے ایک معلوماتی پروگرام فلا حی تنظیم رئیل ہیلپ ایجو کیشن ٹرسٹ برطانیہ کے زیر اہتمام ادارہ قمر الاسلام میں انعقا د پذیر ہوا جس میں جنگ عظیم اول اور دوم کے دوران پاک و ہند کی خدما ت اور عظیم برطانیہ کے ساتھ افرادی معاشی اور سفارتی تعلقات کو سراہتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ریسرچ سکالر آئن فیلو ،علامہ سید فا روق شاہ سیالوی ، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، چو ہدری رفا قت حسین،سا بق لا رڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق حسین شاہ،قاری محمد اسجد اور دیگر نے خصوصی خطابا ت کرتے ہو ئے کہاکہ جواں سال نسل کو ماضی میں کامن ویلتھ کمیو نٹیز اور برطانیہ کے تعلقا ت خوشی و غمی میں آپسی روابط با رے آگا ہی فراہم کرنے کی بے حد ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ جنگ کے دور میں برصغیر پاک و ہند کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے جہا ں سے فوڈ، میڈیکل اور اسلحہ کی ضرورت کے پیش نظر اشیاء استعمال کی جا تی تھیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ان نامساعد حالا ت میں برطانوی قوم کے علا وہ دیگر اقلیتی اقوام نے بھی امن کے قیام اور مخالفین کو زیر کر نے کے لیے بے مثال قربانیا ں پیش کیں ہیں جنہیں کبھی بھی رائیگا ں نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ایسے با مقصد پروگراما ت جا ری رہنے چاہیں جس سے نوجوان نسل اپنے اسلا ف اور آبا ئو اجداد کے مثبت کا رناموں سے آگا ہی حاصل کرتے ہو ئے ایشیائی خطہ اور برطانوی خوشگوار تعلقا ت میں مزید بہتری اور مضبوطی کے لیے نمایا ں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ذوالفقا ر علی نقشبندی ، مرزا محمد خلیل عرفانی، حافظ عبد الرحمن سلطانی، چو ہدری طا ہر محمود ، وحید افتخار ، حافظ محمد عثمان اور دیگر ے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر عالمی امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker