یو۔کے نیوز
ریاست جمو ں و کشمیر مکمل سیاسی وحدت کبھی بھی توڑا نہیں جا سکتا ہے،قا ئد حزب اختلاف آزادکشمیر
ریاست جمو ں و کشمیر مکمل سیاسی وحدت کبھی بھی توڑا نہیں جا سکتا ہے،قا ئد حزب اختلاف آزادکشمیر
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالی اور کشمیریو ں کے حق خود ارادیت کے حصول تک دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھا تے رہیں گے
گلگت بلتستان ریاست جمو ں و کشمیر کا آئینی اور قانونی حصہ ہے پاکستان کا پانچوا ں صوبہ بنا نے سے تحریک آزادی کو بے حد نقصان پہنچے گا
کشمیری کمیونٹی پانچ مئی کو برمنگھم میٹرو میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار شون سا ئمن کی بھرپور حما یت کریں،چو ہدری محمد یسیٰن
سی پیک سے کشمیریو ں کو بھرپور حصہ دیا جا ئے، چا رٹر آف ڈیمانڈ جا ری ، مولانا قا ری تصور الحق مدنی ، چوہدری شاہنواز ،راجہ اسحاق صابر
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ریاست جمو ں و کشمیر مکمل سیاسی وحدت کبھی بھی توڑا نہیں جا سکتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالی اور کشمیریو ں کے حق خود ارادیت کے حصول تک دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھا تے رہیں گے ، گلگت بلتستان ریاست جمو ں و کشمیر کا آئینی اور قانونی حصہ ہے پاکستان کا پانچوا ں صوبہ بنا نے سے تحریک آزادی کو بے حد نقصان پہنچے گا ، کشمیری کمیونٹی پانچ مئی کو میٹرو میئر کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار شون سا ئمن کی بھرپور حما یت کریں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر آزاد حکومت ریاست جمو ں و کشمیر کے قائد حزب اختلا ف چو ہدری محمد یسیٰن نے یہا ں مسجد علی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال حال اور سی پیک میں چا رٹر آف ڈیما نڈ با رے ایک اہم تقریب کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض قاری محمد تصور الحق مدنی ، چو ہدری شاہنواز اور چو ہدری امجد نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود، کو نسلر عنصر علی خان، کونسلر فاضل چو ہدری، کونسلر محمد ادریس، کونسلر ظفر اقبال ، چو ہدری محمد الیاس، راجہ اسحاق صابرصدر کل جما عتی بین الاقوامی رابطہ کمیٹی برطانیہ، چو ہدری منظور حسین، مولانا فضل الرحمن، قا ری اظہا ر احمد، مولانا طا رق مسعود ، چو ہدری بشیر، چو ہدری ایو ب ، آصف محمود ، چو ہدری رضا، ڈاکٹر شوکت خان، ماجد جا وید الرحمن، مولانا الطاف خان،مولانا ارشد محمود، فہیم کیانی ،غضنفر محمود، محمد سعید خان، سید منصور حسین شاہ، چو ہدری ظفر،محمد آفتاب ،وقاص گجر،محمد عدیل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ چو ہدری محمد یسیٰن کا کہنا تھا کہ بھا رت نوجوان کشمیری نسل کو خاموش کروانے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعما ل کر رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ظلم و جبر کی انتہا بھی کشمیری قوم کو انکے فطری موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں فراڈ الیکشن کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں حریت قیادت کو نظر بند کرکے اور جوا ں سال نسل کی گرفتا ریو ں سے بھا رت دنیا کو کس جمہو ریت کا رخ دکھانا چاہتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد بند کروانے میں اپنا اثر و رسوخ استعما ل کرے ۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں مولانا قاری تصور الحق مدنی نے کہاکہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس میں سے کشمیری اپنے خاطر خواہ حصے کے متقاضی ہیں ۔انہو ں نے چا رٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہو ئے کہاکہ میر پور میں ایئرپو رٹ کا قیام عمل میں لا یا جا ئے ،مظفر آبا د میرپور اور ما نسہرہ سے گزرنے والی ٹرپل مو ٹر وے دس اضلا ع تک پھیلا ئی جا ئے ،آزادکشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیتے ہو ئے فری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ، تمام شہری ہسپتالو ں کو اپ گریڈ کرتے ہو ئے مزید ۵ ہسپتال دیے جائیں ، پاکستان اور آزادکشمیر کے درمیان ریلو ے لائن کو فوری بحال کیا جا ئے ، تعلیمی ادارو ں کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کو ایک مرکزی ووکیشنل یو نیورسٹی بھی دی جا ئے ، میرپور سے بھمبر تک سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ، ۱۰ اضلا ع میں موجودہ صورتحال کے مطابق انڈسٹری ذون قائم کیے جا ئیں ، سیاحت کے فروغ کیلیے آزادکشمیر اور پاکستان کے مابین موٹروے پوائنٹ پر سیاحت سے متعلقہ جگہیں قائم کی جائیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان اگر ان ضروریا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے دیانتدار ی کے ساتھ کشمیریو ں کا حصہ سی پیک میں شامل کرلے تو ایک تعمیرو ترقی کا نیا انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر قا ری تصور الحق مدنی نے اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ لیبر پارٹی کے امیدوار برائے میٹرو میئر شون سائمن کی بھرپور حما یت کا اعلان بھی کیا ۔ تقریب سے چو ہدری شاہنواز اور چو ہدری امجد، ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود، کو نسلر عنصر علی خان، کونسلر فاضل چو ہدری، کونسلر محمد ادریس، کونسلر ظفر اقبال ، چو ہدری محمد الیاس، راجہ اسحاق صابر اور دیگر نے بھی خطابا ت کیے ۔ تقریب کے اختتام پرشہداء کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔